لاہور (نیوزڈیسک) چیئرمین تحریک انصا ف عمران خا ن کی طرف سے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم اور اُمیدواروں کے اعلان کو سوشل میڈیا پر بھر پور پذیرائی ملی ہے اور لائیکس کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی ہے جن میں عمران خان کے فیصلوں کی تائید کرتے ہوئے پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں نے این اے 122،این اے 154اور پی پی 147میں اعلان کردہ ٹکٹ ہولڈرز کیلئے تعریفی کلمات لکھے ہیں اور بلخصوص لاہور شہر سے سپیکر ایاز صادق کے مقابلے میں منجھے ہوئے سیاست دان عبدالعلیم خان کو ٹکٹ دینے کی بھر پور حمائیت کی گئی ہے اور عمران خان کے اس فیصلے کو سراہا گیا ہے ۔تحریک انصاف کے این اے 122سے اُمیدوار قومی اسمبلی عبدالعلیم خان اور پی پی 147سے اُمیدوار صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی نے دربار حضرت میاں میر پر حاضری دے کر کارکنوں اور پارٹی ورکرز کے ہمراہ اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ عوام سے وعدہ خلافی اور فراڈ کرنے والوں کو ایکسپوز کرنے کا وقت آگیا ہے ہماری کسی سے ذاتی لڑائی نہیں بلکہ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں پاکستان کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہم 11اکتوبر کا چیلنج قبول کر چکے ہیں اور انشاءاللہ عوام اپنا چھینا ہوا مینڈیٹ ضرور واپس لیں گے ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ سوا دو برسوں تک راہ فرار اختیار کرنے والے آخر کا ر نرغے میں آگئے ہیں اور اب انہیں دوبار ہ دھونس اور دھاندلی کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے ۔شعیب صدیقی نے کہا کہ این اے 122اور پی پی 147 کے عوام میں پہلے بھی عمران خان کے حق میں فیصلہ دیا تھا اور انشاءاللہ آئیندہ بھی تحریک انصاف ہی یہاں سے کامیاب ہو گی ۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بڑی تعدا د میں ڈھول کی تھا پ پربھنگڑے ڈالے اور پارٹی رہنماﺅں کو کاندھوں پر اٹھا کر اُن کا والہانہ استقبال کیا ،عبدالعلیم خان اور شیعب صدیقی نے دربا ر میاں میر میںچادر پوشی کی اور ملک کی سلامتی اور تحریک انصاف کی کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں کیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)
-
چچا کی جائیداد میں بھتیجوں کا حق وراثت نہیں، وفاقی آئینی عدالت کا اہم فیصلہ
-
ہونڈا اور ٹویوٹا نےگاڑیوں کی قیمتوںمیں کمی کر دی ،بعض ماڈلز 5 لاکھ 70 ہزار روپے تک سستے
-
عوام کیلئے بڑی خبر، اسٹیٹ بینک نے انعامات دینے کا اعلان کر دیا
-
صحت بہتر ہونے کی 7 عام علامات
-
لاہور میں ایک اور غیر ملکی خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی
-
خیبرپختونخوا میں گورنر راج، خواجہ آصف کا بڑا بیان آگیا
-
ڈیفنس ایچ بلاک مارکیٹ میں کار سوار نوجوان اور خواجہ سراں میں جھگڑا، ویڈیو وائرل
-
خاتون یوٹیوبر کو دولت کی نمائش مہنگی پڑگئی، چور گھر سے 81 تولے سونا اور لاکھوں روپے لے اڑے
-
جلد جل جائے تو ٹوتھ پیسٹ، ہلدی اور گھی لگانے سے گریز کریں
-
این ڈی ایم اے کا 30 ستمبر تک متوقع بارشیں ،ممکنہ موسمی خطرات کے پیش نظر الرٹ
-
’’گرین ٹریکٹر اسکیم‘‘ میں 7 لاکھ 50 ہزار روپے کی سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا
-
دانش تیمور کی سنجیدہ اداکاری دیکھ کر مداح رونے کے بجائے ہنس پڑے، ڈرامے کا کلپ وائرل
-
ایک دن کے اضافے کے بعد سونا پھر سستاہو گیا



















































