بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے ممبران کیخلاف قرارداد جمع کرانے کا اعلان

datetime 31  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن کے ارکان کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج اب اسمبلی کے ایوان میں بھی شدت اختیار کر رہا ہے ۔لاہور میں تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر الیکشن کمیشن کے صوبائی ممبران کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی ۔ اپوزیشن ارکان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ ، الیکشن ٹریبونلز کے فیصلوں کے بعد یہ ثابت ہو چکا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبران دھاندلی میں ملوث ہیں اس لئے اب وہ فوری طورپر مستعفی ہو جائیں۔ اپوزیشن نے مطالبہ کیا کہ اگر الیکشن کمیشن کے ممبران ازخود مستعفی نہیں ہوتے تو پھر وفاقی حکومت ان کی برطرفی کے لئے قانونی راستہ اختیار کرے اب ان ممبران کے ہوتے ہوئے صاف شفاف انتخابات نہیں ہو سکتے۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن خدیجہ فاروقی کی طرف سے بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کرائی گئی جبکہ جعلی کاسمٹیکس بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے مطالبے پر مبنی قرارداد بھی جمع کرا دی گئی ہے ۔ پنجاب اسمبلی کے ایوان کو بتایا گیا کہ اکیس شوگر ملوں نے ابھی تک کسانوں کے واجبات کی ادائیگی نہیں کی جن کے خلاف کارروائی کے لئے ڈی سی اوز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…