اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے شاہزیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کو بری کر نے کے فیصلے پر سیاستدانوں نے کہا ہے کہ شاہ رخ جتوئی بھی رہا، کوئی امیر اور طاقتور بچا تو نہیں جیل میں۔سابق وفاقی وزیر، پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے اس کیس کے فیصلے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ شاہ رخ جتوئی بھی رہا، کوئی امیر اور طاقتور بچا تو نہیں جیل میں فواد چوہدری نے بھی اپنے ٹوئٹ میں اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے وڈیرہ شاہی مضبوط اور عدالتی نظام مزید کمزور ہو گا۔