ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف اور آصف زرداری نئے آرمی چیف کی تقرری کا اعلان جلد کریں گے

datetime 18  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک کو مشکل وقت سے نکالا ہے،دونوں پارٹیوں نے ہمیشہ آرمی چیف کا تقرر کیا ہے اس بار بھی نواز شریف اور آصف زرداری نئے آرمی چیف کی تقرری کا اعلان کریں گے،عمران خان کو چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف بنی گالہ میں فرق کرنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سینیٹر پلوشہ خان اور ن لیگ کے سینیٹر افنان اللہ خان نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ سانحہ کارساز کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،اپنی لیڈر کو بچانے کیلئے جانثاران بینظیر کی قربانی کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی،ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں آرمی چیف ہمیشہ پیپلز پارٹی یا ن لیگ نے مقرر کئے ہیں،،عمران خان کو چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف بنی گالہ میں فرق کرنا چاہیے،انشاء اللہ جلد ہی نواز شریف اور آصف زرداری نئے آرمی چیف کی تقرری کا اعلان کریں گے،عمران خان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ تمام اپوزیشن کو جیل میں بند کیا،ابھی تو تحریک انصاف کے دو فسادی پکڑے گئے ہیں،عمران خان حوصلہ کریں اپنی کمر مضبوط رکھو،آصف زرداری نے دو بار اس ملک کو بچایا،ایک بار 27 دسمبر کو اور دوسری بار آپ عمران خان کو بوٹ آوٹ کرکے ملک بچایا،اگلی آرمی چیف کی تعیناتی میں آصف زرداری کا کردار ہوگا،عمران خان آپ کے لانگ مارچ کو اسلام آباد نہیں آنے دیا جائے گا،عمران خان کے دور میں پہلی بار ایک بھارتی جاسوس کے دور میں قانون سازی ہوئی،سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ سانحہ کارساز کو پندرہ سال ہو چکے ہیں،شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے جمہوریت کے لیے قربانی دی،ملک اس وقت ایک فساد اور فتنے کی زد میں ہے،ملک میں ایک مذموم سازش کے تحت عمران نیازی اداروں اور مخصوص تعیناتیوں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے،

عمران نیازی بنی گالہ کا چیف اف سٹاف تولگا سکتے ہیں لیکن آرمی چیف تعینات کرنے کا ان کا خواب ہی رہے گا،انشاء اللہ جلد آصف علی زرداری، نواز شریف اور دیگر قیادت ملکر آرمی چیف کی تعیناتی کریں گے،عمران نیازی اپنا وقت بھول گیا اپوزیشن قیادت اور رہنماؤں کے ساتھ کیا کیا؟ اب اپنا وقت آیا تو چیخیں نکل رہی ہیں،عمران نیازی سابق صدر آصف علی زرداری پر تنقید کر کے اپنا قد کاٹھ بڑھانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،سابق صدر آصف علی زرداری جمہوریت کی بقا کی علامت ہیں،عمران نیازی کی اصلیت قوم کے سامنے آ چکی ہے،

عمران نیازی ڈرامہ بند کرو ہمت ہے تو تاریخیں دینے کے بجائے مارچ کا اعلان کرو۔اس موقع پر افنان اللہ خان نے کہا کہ عمران نیازی تسلسل کے ساتھ جھوٹ بول رہا ہے،عمران نیازی کے دور میں اپوزیشن نے اسی فیصد ضمنی انتخابات جیتے ہیں،عمران نیازی سے جب ہم نے مطالبہ کیا کہ اسمبلیاں تحلیل کرو اس وقت تو کہتا تھا آخری بال تک کھیلوں گا،اب عمران نیازی آخری بال تک کھیلو رونا اور جھوٹ بولنا بند کرو،عمران نیازی بھاشن دینا بند کریں،عوام کو اپنے دور حکومت کی کارکردگی تو ذرا بتا دیں،عمران نیازی روز اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکیاں دیتا ہے،عمران نیازی ڈر پوک اور بزدل انسان ہیں،عمران نیازی ملک کو مذاق مت بناؤ، تمھیں حساب دینا ہو گا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…