اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

بل گیٹس تنظیم پولیو خاتمے کیلئے ایک ارب20کروڑ ڈالردیگی

datetime 18  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)عالمی تنظیم بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاونڈیشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مزید ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کے فنڈز فراہم کرے گی۔عالمی تنظیم پہلے ہی دنیا سے پولیو کے خاتمے کے پروگرامگلوبل پولیو ارڈکشن انیشیٹو (جی پی ای آئی) کے لیے

پانچ ارب ڈالر کے فنڈز فراہم کر چکی ہے اور یہ تنظیم پولیو کے خاتمے کے لیے فنڈز فراہم کرنے والی بری تنظیم ہے۔بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاونڈیشن کی چیف ایگزیکتو افسر (سی ای او) نے تصدیق کی کہ ان کی تنظیم پولیو کے خاتمے کے لیے مزید فنڈز فراہم کرے گی۔عالمی تنظیم نے خطیر فنڈز کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا ہے کہ جب کہ جرمنی کی سربراہی میں پولیو کے خاتمے کے لیے عالمی سیمینار منعقد ہونے والا ہے اور دنیا بھر میں پولیو کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اگرچہ پاکستان اور افغانستان کے علاوہ پوری دنیا کے ممالک کو پولیو فری قرار دیا جا چکا ہے، تاہم حیران کن طور رواں برس افریقی ممالک سمیت امریکا، برطانیہ اور یہاں تک کہ اسرائیل میں بھی اس کے کیسز سامنے آئے تھے۔افریقہ کے علاوہ نیویارک، لندن اور یروشلم میں پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں اس خطرناک بیماری کے پھیلنے پر خدشات کا اظہار کیا گیا اور اب بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاونڈیشن نے اس کے خاتمے کے لیے حکومتوں کو مزید فنڈز دینے کا اعلان کردیا۔فوری طور پر یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ بل اینڈ ملنڈا گیٹس پاکستان کو پولیو کے خاتمے کے لیے کتنے فنڈز فراہم کرے گی، تاہم تنظیم پاکستان کے علاوہ افغانستان میں بیماری کے خاتمے کے لیے حکومتوں کے ساتھ مل کر وسائل استعمال کرے گی۔پاکستان میں بھی رواں برس ایک درجن تک نئے پولیو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر خیبر پختونخوا (کے پی) کے علاقے سوات میں سامنے آئے تھے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…