منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

ایمازون کے دارالحکومت ریاض میں نئے دفتر کاافتتاح

datetime 18  اکتوبر‬‮  2022 |

ریاض (این این آئی)سعودی داراحکومت ریاض میں ایمازون کے ایک نئے دفتر کا باضابطہ طور پر افتتاح کر دیا گیا ہے۔ یہ نیا دفتر کمپنی کے ای کامرس ، ادائیگیوں کے لیے خدمات، انترنیٹ سروسز ، ایڈورٹائزمنٹ، اور سمارت ڈیوائسز سے متعلقہ شعبوں کے کارکنوں کی خدمات پر مشتمل ہو گا۔

ایمازون نے 2020 میں سعودی عرب میں اپنی لانچنگ کے بعد اب 1400 افراد پر مشتمل نیا سٹاف بھرتی کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ کمپنی اپنی نئی لانچنگز کے علاوہ مقامی ٹیلنٹ کو تربیت دینے کے لیے بھی تیاری کر رہا ہے۔ اس تربیتی منصوبے کی تفصیلات رواں سال کے اختتام تک سامنے لائی جائیں گی۔خلیجی ممالک کے لیے ایمازون کے ڈائریکٹر عبدہ شلالہ نے کہا ‘ ہم ‘بلڈرز’ کی خدمات حاصل کرنے کی بات کررہے ہیں اس سے ہمارے صارفین کے لیے نئی نئی ایجادات اور اختراعات کے حوالے سے معاون ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں عبدہ شلالہ نے کہا ‘ نئے دفتر کے حوالے سے ہم صرف اپنے پہلے سے موجود ‘بلڈرز’ کو خوش آمدید نہیں کہہ ہے ہیں بلکہ ہم اپنے نئے ٹیلنٹ پروگرام کے ذریعے بھی نئے بلڈرز کو اپنے ساتھ ملائیں گے۔ایمازون کے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے لیے نائب صدر رونالڈو مشوار نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا ‘کمپنی بہت خوش ہے کہ مملکت سعودیہ میں اپنی خدمات پیش کر کے سماجی اور معاشی شعبے میں صارفین کے لے پیش پیش ہے۔ ہماری کمپنی سعودیہ میں 2017 سے موجود ہے۔ لیکن اس کی باضابطہ خدمات جون 2020 میں شرو ع کی گئی تھیں۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…