منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

عمران نیازی ڈرامے بند کرو ، ہمت ہے تو تاریخیں دینے کے بجائے مارچ کا اعلان کرو ،مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی کا چیلنج

datetime 18  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن)نے واضح کیا ہے کہ عمران نیازی ڈرامہ بند کرو ، ہمت ہے تو تاریخیں دینے کے بجائے مارچ کا اعلان کریں ،عمران نیازی بنی گالہ کا چیف آف سٹاف تولگا سکتے ہیں ،آرمی چیف تعینات کرنے کا ان کا خواب ہی رہے گا ،عمران نیازی اپنا وقت بھول گیا اپوزیشن قیادت اور رہنماؤں کے ساتھ کیا کیا؟ ،اب اپنا وقت آیا تو چیخیں نکل رہی ہیں۔

عمران نیازی آخری بال تک کھیلو رونا اور جھوٹ بولنا بند کرو۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان اور (ن )لیگ کے رہنما سینیٹر افنان اللہ خان نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سینیٹر پلوشہ خان نے کہاکہ سانحہ کارساز کو پندرہ سال ہو چکے ہیں،شہدا ء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے جمہوریت کیلئے قربانی دی۔ انہوںنے کہاکہ ملک اس وقت ایک فساد اور فتنے کی زد میں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں ایک مذموم سازش کے تحت عمران نیازی اداروں اور مخصوص تعیناتیوں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی بنی گالہ کا چیف اف سٹاف تولگا سکتے ہیں لیکن آرمی چیف تعینات کرنے کا ان کا خواب ہی رہے گا ۔ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ جلد آصف علی زرداری، نواز شریف اور دیگر قیادت ملکر آرمی چیف کی تعیناتی کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی اپنا وقت بھول گیا اپوزیشن قیادت اور رہنماؤں کے ساتھ کیا کیا؟

،اب اپنا وقت آیا تو چیخیں نکل رہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی سابق صدر آصف علی زرداری پر تنقید کر کے اپنا قد کاٹھ بڑھانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔ پلوشہ خان نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری جمہوریت کی بقا کی علامت ہیں ،عمران نیازی کی اصلیت قوم کے سامنے آ چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی ڈرامہ بند کرو ہمت ہے تو تاریخیں دینے کے بجائے مارچ کا اعلان کرو۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہاکہ عمران نیازی تسلسل کے ساتھ جھوٹ بول رہا ہے،عمران نیازی کے دور میں اپوزیشن نے 80 فیصد ضمنی انتخابات جیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی سے جب ہم نے مطالبہ کیا کہ اسمبلیاں تحلیل کرو اس وقت تو کہتا تھا آخری بال تک کھیلوں گا،اب عمران نیازی آخری بال تک کھیلو رونا اور جھوٹ بولنا بند کرو،عمران نیازی بھاشن دینا بند کریں۔

انہوں نے کہاکہ عوام کو اپنے دور حکومت کی کارکردگی تو ذرا بتا دیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی روز اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکیاں دیتا ہے،عمران نیازی ڈر پوک اور بزدل انسان ہیں،عمران نیازی ملک کو مذاق مت بناؤ، تمھیں حساب دینا ہو گا۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…