جمعرات‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2025 

فوجی عدالتوں کے خلاف ایک اوراقدام،عوام کی شدید مخالفت

datetime 31  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) فوجی عدالتیں جائز قرار دینے کے فیصلے پر نظر ثانی کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی۔ بیرسٹرظفر اللہ خان کی جانب سے سپریم کورٹ رجسٹری برانچ لاہور میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ نے 19ویں اور 21ویں آئینی ترامیم کے خلاف درخواستوں پر متفقہ فیصلہ نہیں دیا ، فیصلے میں 13جج ایک طرف اور چار ججوں نے اختلافی نوٹ دیا ، فیصلے کے باعث عوام میں ابہام پایا جا رہا ہے اور مختلف آراءسامنے آ رہی ہیں۔جبکہ فیصلے میں کچھ ججوں کا خیال ہے کہ ملٹری کورٹس ایکٹ وقت سے قبل بنایا گیا ہے ، 21ویں آئینی ترمیم کے ذریعے فوجی عدالتوں کے قیام کو تحفظ دیا جا سکتاہے اور کچھ ججوں کے مطابق فوجی عدالتیں دو سال کے لئے بنی ہیں اس لئے انہیں کام کرنے دیا جائے لہٰذا 19ویں اور 21ویں آئینی ترامیم کے خلاف درخواستوں پر فیصلے پر نظر ثانی کی جائے،سماجی حلقوں نے فوجی عدالتوں کے خلاف درخواستوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے نامناسب قراردیاہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ بڑے عرصے کے بعد فیصلے جلدی جلدی آنا شروع ہوئے ہیں جس پر عوام خوش اور مطمئن ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…