بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

موسمیاتی تبدیلوں سے ممکنہ تباہی، اب عوام حکومت کو یاددہانیاں کرانے لگے

datetime 31  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)موسمیاتی تبدیلوں سے ممکنہ تباہی، اب عوام حکومت کو یاددہانیاں کرانے لگے،لاہورہائیکورٹ نے موسمیاتی تبدیلوں ہونے والے اثرات سے بچاﺅ کے لئے موثر اقدامات نہ کرنے کے خلاف درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومتوں، وزارت خارجہ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن ، واپڈا، زراعت ، آبپاشی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزار اصغر لغاری کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اقوام متحدہ کے کنونشن کے مطابق موسمیاتی تبدیلوں کے اثرات سے نمٹنے کے لئے موسمیاتی تبدیلی ڈویژن تشکیل دیا گیا تھا مگر مذکورہ محکمہ اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام نہیں دے رہا،جس سے فصلوں کو نقصان ہو رہا ہے ملک میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے، زیر زمین پانی کا لیول روز بروز کم ہوتا جا رہا ہے اور ڈینگی ، ملیریا جیسی بیماریاں بڑھتی جا رہی ہیں، اگر اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے چارٹر پر عمل نہ کیا گیا تو 63 فیصد لوگ بے روز گار ہو جائیں گے، لہٰذموسمیاتی تبدیلی ڈویژن کو موثر اقدامات کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد موسمیاتی تبدیلوں سے ہونے والے اثرات سے بچاﺅ کے لئے موثر اقدامات نہ کرنے کے خلاف درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومتوں، وزارت خارجہ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن ، واپڈا، زراعت ، آبپاشی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4ستمبر کو جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…