ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

پی ٹی آئی ون مین پارٹی بن گئی، جس کے پاس کوئی امیدوار نہیں، حیران کن انکشاف

datetime 18  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ون مین پارٹی بن چکی ہے جس کے پاس کوئی امیدوار نہیں ،ضمنی انتخابات کا نتیجہ فارن فنڈڈ فتنے کے الیکشن کمیشن اور اداروں کی جانبداری کے بیانیے کی موت ہے۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ضمنی انتخابات کا نتیجہ فارن فنڈڈ فتنے کے الیکشن کمیشن اور اداروں کی

جانبداری کے بیانیے کی موت ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان پارلیمنٹ میں اپنی 2 سیٹیں کم ہونے پر جشن منانے کا ڈھونگ کررہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس پارلیمان میں172کا میجک نمبر موجود نہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 8 میں سے 2 مزید سیٹیں ہار کر عمران خان پارلیمنٹ اور حکومت کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتے۔ سڑکوں پر یلغار اور وفاقی دارالحکومت پر حملہ کرکے حکومت نہیں گرائی جاسکتی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت بدلنے کیلئے 172ارکان کی اکثریت ثابت کرنا ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ6سیٹیں جیت کر آپ کو اسلام آباد پر یلغار کا لائسنس نہیں مل جاتا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 8 سیٹوں پر الیکشن لڑ کر پی ٹی آئی کی 8 سیٹیں کم کر دیں، حکومت کی تبدیلی کا طریقہ اسلام آباد پر جتھوں کے ذریعے یلغار کرنا نہیں۔مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ ایبسلوٹلی فراڈکیا آج بھی پریس کانفرنس میں چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ مانگے گا؟ فارن ایجنٹ کیا آج بھی نیوٹرلز کے خلاف تقریر کریگا ؟ توشہ خانہ کا چور کیا آج بھی مسٹر ایکس اور مسٹر وائے کا نام لے گا؟ فارن فنڈڈ کیا آج بھی چیف الیکشن کمشنر کو گالی، دھمکی اور الزامات کا نشانہ بنائے گا؟ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ون مین پارٹی بن چکی ہے، جس کے پاس کوئی امیدوار نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…