بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد جعلی چیک کے اخراج مقدمہ کی درخواست پر فریقین کے وکلاءحتمی بحث کے لئے طلب

datetime 31  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد جعلی چیک کے اخراج مقدمہ کی درخواست پر فریقین کے وکلاءکو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق نے اعجاز احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ ملزم کے وکیل فاروق امجد میر نے موقف اختیار کیا کہ گلبرگ پولیس نے شوکت حیات کی درخواست پر سال 2007ءمیں جعلی چیک دینے کے الزامات کے تحت جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا ، مدعی مقدمہ نے ایف آئی آر میں اعجاز احمد پر کاروباری شراکت داری کے سلسلے میں ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ شوکت حیات ملزم کا ڈرائیور تھا ،ملزم اعجاز احمد نے مدعی مقدمہ کو کوئی چیک نہیں دیا پولیس نے بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے لہٰذا جعلی چیک کا مقدمہ خارج کرنے کاحکم دیا جائے۔ عدالت نے اخراج مقدمہ کی درخواست پر مزید سماعت دس ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے مقدمہ کے مدعی سمیت فریقین کے وکلاءکو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا ہے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…