ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

یہ کوئی نائن زیرو نہیں، شیخ رشید نے لال حویلی خالی کرنے کا حکم چیلنج کردیا

datetime 17  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)سابق وزیرداخلہ شیخ رشیدنیلال حویلی خالی کرنے کا حکم عدالت میں چیلنج کردیا۔شیخ رشید کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ لال حویلی سابق وفاقی وزیرکی ملکیت ہے اس کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی کی گئی

، مقدمے کی تاریخ 24 اکتوبرمقرر ہے اس کے باوجود غیر قانونی نوٹس بھیجا گیا۔درخواست دائر کرنے کیلئے شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ایڈیشنل سیشن جج خورشیدعالم نے شیخ رشید کی درخواست پر ڈائریکٹرمتروکہ وقف املاک کونوٹس جاری کردیا۔عدالت نے حکام کو مکمل ریکارڈ کے ساتھ طلب کرتے ہوئے کوئی بھی غیر قانونی اقدام نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔دوسری جانب ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 16وزارتوں کی تحقیق اور تفتیش میں تمام اداروں کو میریخلاف کچھ نہیں ملا، اب 3 مرلہ کی لال حویلی نکال دی ہے،لال حویلی کوئی نائن زیرو نہیں۔انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران اپنے لیے رسوائی اور ہمیں پذیرائی دے رہے ہیں، لال حویلی تاریخ ہے جسے کوئی ختم نہیں کرسکتا۔ضمنی الیکشن سے متعلق شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان کا 8 میں سے 6 نشستیں جیتناعالمی ریکارڈ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…