اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیرمین آصف علی زرداری اورایم کیوایم کے سربراہ الطاف حسین کے درمیان ملاقات کرانے کی کوشش کرائی جارہی ہے ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق اس وقت دونوں جماعتوں کے رہنما رابطوں میں ہیں کہ یہ ملاقات طے پاجائے ۔واضح رہے کہ ایم کیوایم نے جب کراچی میں ہونے والے آپریشن کے بارے میں تحفظات کااظہارکیاتھاتواس وقت پیپلزپارٹی نے اس کی مخالفت کی تھی جبکہ اب ایک بارپھردونوں جماعتوں کی اعلی قیادت کی ملاقات کے لئے کوشش کی جارہی ہے جبکہ وزیراعظم نوازشریف نے لندن میں وزیراعلی پنجاب اوروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کوٹیلی فون کیاہے اوران سے آصف علی زرداری کے بیان پرمشاورت کی ہے ۔اس مشاورت میں دونوں رہنماﺅں نے وزیراعظم کومشورہ دیاہے کہ وہ کرپشن کے خلاف ڈٹ جائیں ۔