جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

ضمنی انتخابات کے دوران ووٹر ٹرن آئوٹ میں نمایاں اضافہ

datetime 17  اکتوبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)این جی او پٹن ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (پٹن)نے دعویٰ کیا ہے کہ انتہائی غیر یقینی صورتحال اور ضمنی انتخابات متعدد مرتبہ ملتوی کیے جانے کے باوجود پولنگ کے دوران تمام حلقوں میں معمول سے زیادہ ووٹرز ٹرن آئوٹ دیکھا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دوسری جانب پی ٹی آئی نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں اس کی جیت یہ پیغام ہے کہ لوگ سازش کے ذریعے کسی بھی حکومت کی تبدیلی کو قبول نہیں کریں گے۔پٹن ایگزٹ پولز میں شریک تقریبا 52 فیصد ووٹرز نے کہا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا باوجود اس کے کہ وہ جانتے ہیں کہ سابق وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی نہیں جائیں گے، سروے میں شریک ایک تہائی سے زیادہ (32 فیصد)ووٹرز نے کہا کہ انہوں نے پی ڈی ایم کے امیدواروں کو ووٹ دیا۔سرورے میں دعویٰ کیا گیا کہ تحریک لبیک پاکستان کے ووٹ بینک میں 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے بعد سے کچھ اضافہ ہوا ہے جب کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کا ووٹ بینک اپنی سطح پر برقرار ہے،یہ ایگزٹ پول پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کے تمام 11 حلقوں کے 214 پولنگ اسٹیشنز پر کیا گیا۔



کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…