جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایم کیو ایم چند دنوں میں حکومت سے علیحدہ ہو جائے گی سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا حیران کن دعویٰ

datetime 17  اکتوبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ عمران خان نے عوام کی طاقت شو کر دی ہے ، کراچی میں ایم کیو ایم کا ملیامیٹ ہو گیا ۔ کنور دلشاد نے دعویٰ کیا ہے کہ میری اطلاع کے مطابق

ایم کیو ایم چند دنوں میں حکومت سے علیحدہ ہو جائے گی ۔ دوسری جانب نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار راناعظیم نے کہا ہےخبر یہ ہے کہ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ ہاتھ کر گئے ہیں ، مولانا فضل الرحمان نے اے این پی اور ن لیگ ہمارے ساتھ ہاتھ کر گئی ہیں ۔ پیپلز پارٹی ان سب کو ہاتھ دکھا گئی ہے ، اپنا حصہ لیا مگر کسی کو اپنا حصہ نہیں دیا ۔ ایک سوال پر رانا عظیم کا کہنا تھاکہ میری عمران خان سے بات ہوئی ہے انہوں نے کہا ہے میری پوری کوشش ہے کہ میں اپنی عوام کو اپنی فورسز کے سامنے کھڑا نہ کروں میں پاکستان کو غیر مستحکم نہیں ہونے دوں گا ، یہ خود فیصلہ کر لیں ، صرف تین دن ہیں ، میں ملک کو تباہ ہوتے نہیں دیکھ سکتا ۔ رانا عظیم کا کہنا تھا کہ جن 2حلقوں میں تحریک انصاف ہاری ہے ان میں ایک حلقہ کراچی جبکہ دوسرا حلق ملتان کا ہے ۔ رانا عظیم کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایک پولنگ آفیسر کا بیان کے مطابق یہاں پر کچھ لوگوں نے زبردستی ٹھپے لگائے اور چلے گئے وہاں پر ڈسکہ والا الیکشن ہوا ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اس پر کوئی کاروائی کرتے ہیں یا نہیں ۔ دوسر ا حلقہ ملتان میں شاہ محمود قریشی والا ہے ، اتنا پیسہ شاید ہی کسی حلقے میں چلا ہو ، پیپلز پارٹی وہاں الیکشن ضرور جیتی ہے لیکن ووٹوں کے اعتبار سے دیکھیں تو یہ ہارے ہیں ۔ تحریک کا ووٹ کم نہیں ہوا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…