جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

پٹرول پر لیوی میں حیران کن اضافہ ، پیٹرولیم صارفین کے ساتھ ہاتھ ہوگیا

datetime 17  اکتوبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرولیم صارفین کے ساتھ ہاتھ ہوگیا، مفتاح اسماعیل پر اعتراض اٹھانے والے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے سامنے بے بس ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پٹرول پر لیوی میں 45 فیصد اضافہ کر دیا گیا،

پٹرول پر ڈویلپمنٹ لیوی 47 روپے 26 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق حکومت عوام کو پٹرول کی قیمتوں میں ریلیف دینے میں ناکام، آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل نہ رک سکا، اسحاق ڈار بھی پٹرول پر لیوی بڑھانے پر مجبور ہوگئے اور عوام کو سستے ہوتے پٹرول پر کوئی ریلیف نہ مل سکا۔ اوگرا اعداد و شمار کے مطابق 16 اکتوبرکو پٹرول پر لیوی میں 45 فیصد اضافہ کیا گیا، پٹرول پرڈویلپمنٹ لیوی 47 روپے 26 پیسے فی لٹرکر دی گئی، آئی ایم ایف نے یکم جنوری تک لیوی 50 روپے فی لٹر کرنے کی شرط پرنئی قسط جاری کی تھی۔ 16 اکتوبر کو پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں 14 روپے 84 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا، لیوی بڑھانے کی وجہ سے پٹرول کی قیمت کم نہ ہو سکی، ڈیزل پر ڈویلپمنٹ لیوی میں 5 روپے 44 پیسے کمی کی گئی۔ ڈیزل پرپی ڈی ایل 12 روپے 58 پیسے سے کم کر کے 7 روپے 14 پیسے فی لٹرکردی گئی جس سے ڈیزل صارفین کے لئے نرخ نہیں بڑھے تاہم پٹرول صارفین کو کوئی ریلیف نہ ملا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…