منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان آنے والے 1171 غیرملکیوں کی معلومات غلط نکلیں ، گرفتاری کے لیے گھیرا تنگ

datetime 31  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر تے ہوئے جعلی معلومات فراہم کرنے والوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔حساس اداروں نے پاکستان کے مختصر مدت کے ویزے حاصل کر کے آنے اور واپس نہ جانے والے غیر ملکیوں کی تلاش شروع کر دی ہے ، غیر ملکیوں میں امریکی اور برطانوی شہری بھی شامل ہیں۔ بیشتر افراد نے ویزے حاصل کرنے کے وقت غلط معلومات فراہم کیں ، ستمبر دو ہزار دس سے اپریل دو ہزار بارہ میں پاکستان آنے والے ایک ہزار ایک سو اکتہر غیر ملکیوں کی معلومات غلط نکلیں۔ ذرائع کے مطابق غائب ہونے والے افراد ملک میں فرقہ ورانہ دہشت گردی اور افرا تفری پھیلانے میں ملوث ہیں ، ائیر پورٹ پر تعینات سپیشل برانچ کے افسران نے مجرمانہ غفلت برتتے ہوئے غیر ملکیوں کی جانچ پڑتال نہیں کی۔ حساس اداروں کی رپورٹ پر ستر کے قریب اہلکاروں کے بم ڈسپوزل سکواڈ اور دیگر شعبوں میں تبادلے کیے گئے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…