پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

کسی بھی قسم کے جنگلی جانوروں کو باآسانی کنٹرول کر سکتی ہوں،یہ قوت اللہ کی طر ف سے عطا کی گئی ہے،رابی پیرزادہ

datetime 15  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کے جنگلی جانوروں کو باآسانی کنٹرول کر سکتی ہوں،یہ قوت اللہ کی طر ف سے عطا کی گئی ہے۔رابی پیرزادہ نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں متعدد موضوعات پر بات کی۔انہوں نے اپنی زندگی میں آنے والے بدلا اور اپنی صلاحیتوں سے متعلق بھی گفتگو کی۔

رابی پیر زادہ نے خطرناک جانوروں کے ساتھ بنائی گئی ویڈیوز اور تصاویر سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ وہ کسی بھی قسم کے جنگلی جانوروں جیسے کہ شیر، سانپ، اژدھے یا پھر بھیڑیے کو باآسانی کنٹرول کر سکتی ہیں اور یہ قوت اِنہیں اللہ کی طر ف سے عطا کی گئی ہے۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ میرے پاس کوئی جانور نہیں، میری پرانی تصویروں میں جو جانور تھے وہ کشمیر کے ایک دورے کے دوران مجھے ایک جگہ ملے تھے جن کا استعمال کرتے ہوئے میں نے بھارتی وزیر اعظم مودی کو دھمکایا تھا، یہ دھمکی آمیز تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہو جانے پر وائلڈ لائف والوں نے مجھ پر کیس کیا تھا، میرے خلاف بغیر لائسنس کے جنگلی جانوروں کو رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جو کہ اب ختم ہو چکا ہے۔رابی پیرزادہ نے بتایا کہ میرا دماغ اب کافی نیچے آ چکا ہے، میں نے محکمہ وائلڈ لائف سے کہا کہ آپ مجھے معاف کر دیں اور میں آپ کو معاف کرتی ہوں۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں نے محکمہ وائلڈ لائف کے عملے سے کہا تھا کہ جب کبھی آپ کے گھر سے کوئی سانپ، شیر یا بھیڑیا نکلے تو آپ مجھے بلا لینا میں اسے آپ کے سامنے پرسکون کر کے اپنے ساتھ صوفے پر بٹھا کر دکھائوں گی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…