بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

طالبان کی عبوری افغان حکومت تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں، ترجمان دفترخارجہ

datetime 14  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ طالبان کی عبوری افغان حکومت فوری طور پر تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے،فغان حکومت تسلیم کرنا ایک اہم سنجیدہ مسئلہ ہے،پاکستان اور عالمی برادری اس سلسلے میں مشاورت کر رہے ہیں، کشمیری حریت رہنما کی موت بھارتی حکومت کی دانستہ لاپرواہی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے باعث ہوئی ہے

جو کہ بھارت کی طرف سے حریت رہنماں کی جدوجہد کو کچلنے اور ان پر جارحیت کرنے کی انتظامی مہم کا حصہ ہے،بھارتی حکومت سے الطاف احمد شاہ کی ہلاکت پر فوری طور پر تفتیش کرتے ہوئے ملوث ذمہ داران کا محاسبہ کرے ۔ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ طالبان کی افغان عبوری حکومت فوری طور پر تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں، پاکستان اور عالمی برادری اس سلسلے میں مشاورت کر رہے ہیں، افغان حکومت تسلیم کرنا ایک اہم سنجیدہ مسئلہ ہے۔ترجمان عاصم افتخار نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے مقبوضہ جموں اور کشمیر میں جارحیت پر بھارت سے بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری کرنے اور اگست 2019 میں کیے گئے تمام غیر قانونی سمیت جموں اور کشمیر کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت ختم کرنے کے لیے یکطرفہ اقدامات واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ قازقستان میں ہونے والے ایشیا میں روابط اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق سربراہی اجلاس (سیکا) میں وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی اہم ترجیحات بالخصوص موسمیاتی تبدیلی پر عمل، امن کے مقاصد کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون، معاشتی ترقی، تجارت اور سرمایہ بڑھانے اور خطے میں تعلقات بہتر کرنے اور مسلئہ کشمیر پر اظہار خیال کیا۔ترجمان نے کہا کہ اس دوران سیکا اراکین نے پاکستان میں موسماتی تبدیلی کے باعث آنے والے تباہ کن سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستان میں تعمیر نو، امداد اور بحالی کی کوششوں میں مدد کا مطالبہ بھی کیا۔دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ

سیکا سربراہی اجلاس کے دوران غیررسمی طور پر وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان، قازقستان، تاجکستان اور ازبیکستان کے سربراہان سے باہمی ملاقاتیں کی۔دفتر خارجہ نے کشمیری حریت رہنما الطاف احمد شاہ کے بھارت کی حراست میں بدترین حالات میں انتقال پر شدید افسوس کا اظہار کیا جہاں وہ گزشتہ 5 برس جموں و کشمیر کی بدنام جیل تہاڑ میں قید تھے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ

بھارتی ناظم الامور کو اسلام آباد میں دفتر خارجہ میں طلب کرکے حریت رہنما الطاف احمد شاہ کی ہلاکت پر شدید احتجاج ریکارڈ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری حریت رہنما کی موت بھارتی حکومت کی دانستہ لاپرواہی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے باعث ہوئی ہے جو کہ بھارت کی طرف سے حریت رہنماں کی جدوجہد کو کچلنے اور ان پر جارحیت کرنے کی انتظامی مہم کا حصہ ہے۔

دفتر خارجہ نے بھارتی حکومت سے الطاف احمد شاہ کی ہلاکت پر فوری طور پر تفتیش کرتے ہوئے ملوث ذمہ داران کا محاسبہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان جموں اور کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ذریعے ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں کے دوران مزید دو کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہندو برادری کے

حالیہ مذہبی تہواروں کے دوران بھارت میں ہندوتوا انتہا پسندوں کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف تشدد کے واقعات انتہائی تشویش ناک ہیں۔دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ جموں اور کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم پر بھارت کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے اور بھارت میں اسلامو فوبیا کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے نتیجے میں مسلمان شہریوں اور دیگر اقلیتوں کی سلامتی اور فلاح و بہبود کو لاحق خطرات کا نوٹس لیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…