اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

فلموں میں اسی طرح کا کام کرنا چاہوں گا جو اسلام کے دائرے میں ہو ، حمزہ علی عباسی

datetime 12  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن/این این آئی) پاکستان کی میگا بجٹ پر بننے والی فلم ’’ دی لیجنڈ مولاجٹ ‘ طویل انتظار کے بعد شائقین کیلئے 13اکتوبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے ۔جیو ڈیجیٹل نے فلم میں نوری نتھ کا خصوصی طور پر کردار کے حمزہ علی عباسی نے نوری نتھ کے ’گیٹ اپ‘ کے بارے میں کہا کہ سب سے زیادہ مشکل داڑھی اور وگ کے ساتھ پرفارم کرنا تھا

کیونکہ لاہور کی گرمی میں داڑھی لگانے کیلئے استعمال ہونے والا گلو پگھل جاتا تھا، کئی مرتبہ ایسا بھی ہوا کہ سین کے دوران داڑھی نکل گئی، میک اپ آرٹسٹ مارام آبرو فوراً آتے داڑھی ٹھیک کرتے اور پھر سین شروع ہوتا تھا۔ڈراموں میں دوبارہ آنے سے متعلق سوال کے جواب میں حمزہ نے کہا کہ شاید وہ اگلے سال کسی ڈرامے میں نظر آئیں البتہ فلموں میں وہ اسی طرح کا کام کرنا چاہیں گے جو اسلام کے دائرے میں ہو۔دوسری جانب ماضی کی مقبول پنجابی فلم ’مولا جٹ‘ میں ولن ’نوری نتھ‘ کا کردار ادا کرنے والے مصطفیٰ قریشی نے نئی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ فلم 200 کروڑ روپے کمائے۔’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو جلد ہی ریلیز کردیا جائے، مذکورہ فلم پرانی فلم کا نیا ورڑن ہے، فلم کے کردار اور کہانی بھی وہی رکھی گئی ہے۔نئی فلم میں ’نوری نتھ‘ کا کردار حمرہ علی عباسی نے ادا کیا ہے جب کہ ہیرو ’مولا جٹ‘ کا کردار فواد خان نے ادا کیا ہے۔مصطفیٰ قریشی نے نئی فلم کے حوالے سے بتایا کہ ان کی فلم تو 30 لاکھ روپے سے بھی کم پیسوں میں بنی تھی مگر ان کی فلم کو اس وقت دیکھنے والوں نے امیر کردیا تھا اور مسلسل ساڑھے چار سال تک سینمائوں میں چلی تھی۔انہوں نے بتایا کہ جب ان کی فلم بنی تو اس وقت فلم انڈسٹری کے پاس اچھی ٹیکنالوجی نہیں تھی مگر نئی فلم میں ٹیکنالوجی کی مدد سے مزید بہتر کام کیا گیا ہے، اس میں افیکٹس اور سائونڈ سسٹم کا معیار انتہائی اعلیٰ درجے کا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پرانی فلم میں بھی ’نوری نتھ‘ کا کردار حاوی تھا اور نئی فلم میں بھی ولن کا کردار مضبوط ہے اور حمزہ علی عباسی نے شاندار طریقے سے ان کا کردار ادا کیا۔

انہوں نے فلم ساز بلال لاشاری اور پروڈیوسر عمارہ حکمت کی تعریفیں کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ ایک طرح سے نئی فلم میں انہیں اور مرحوم سلطان راہی کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔مصطفیٰ قریشی کے مطابق ان کی پرانی فلم غریبانہ تھی جب کہ نئی فلم امیرانہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے سنا ہے کہ نئی فلم میں 50 سے 60 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے اور ان کی دعا ہے کہ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 200 کروڑ روپے کمائے۔قبل ازیں سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، یہ تصویر معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کی ہے،

جو اس وقت شدید تنقید کی زد میں آئی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر حمزہ علی عباسی کی ماہرہ خان کے ہمراہ ایک تصویر وائرل ہورہی ہے۔ اس تصویر میں دونوں اداکاروں کو اپنی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے پروموشنل ایونٹ پر ایک دوسرے سے گلے ملتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین نے حمزہ علی عباسی پر طنزیہ انداز میں تنقید کرنا شروع کردی ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے تصویر پر طنز کرتے ہوئے اداکار کو ’ماڈرن مولوی‘ قرار دے دیا ہے۔واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی سوشل میڈیا پر اکثر سوشل میڈیا پر

مختلف سماجی اور معاشرتی مسائل پر اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔کچھ روز قبل بھی اْنہوں نے گلوکار عبداللّٰہ قریشی کے مذہبی وجوہات پر میوزِک انڈسٹری کو خیرباد کہنے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ موسیقی اسلام میں مکمل طور پر حرام نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…