ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لاہور: جائیداد کا تنازع، بیٹے نے باپ اور سوتیلی بہن کو قتل کر دیا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ستوکتلہ میں دہرے قتل کی واردات میں بیٹے نے اپنے والد اور سوتیلی بہن کو قتل کردیا،انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ۔ بتایا گیا ہے کہ مقتول غلام حسین کا اپنے بیٹے علی

عمران سے جائیداد کے حوالے سے تنازع چل رہا تھا،واقعے کے وقت مقتول اپنی بیٹی ارزا کو اسکول چھوڑنے جا رہا تھا۔ باپ بیٹی دونوں کار میں سوار تھے کہ ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزم نے 8سے 10گولیاں چلائیں، جس سے باپ بیٹی دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہوئے پولیس کی نفری موقع پر پہچ گئی اور جائے وقوعہ سے گولیوں کے 6خول بھی برآمد کرلیے۔دریں اثنا آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ آئی جی پنجاب نے سفاک ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے جلد گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔انہوں نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران مقتولین کی فیملی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں ،انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے ۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…