اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

کراچی آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر آگیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرا چی(این این آئی)سمندری ہوائوں کی بندش اوربلوچستان کی ریگستانی ہوائوں کے زیراثر منگل کو شہر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پررہا۔ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق سمندر کی جنوب مغربی ہوائوں کی مختصر وقت کے لیے

بندش اور بلوچستان کی گرم ریگستانی ہوائوں کے اثرات کی وجہ سے منگل کو کراچی آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے اور لاہوردوسرے نمبر پر رہا۔رپورٹ کے مطابق کراچی کی فضاں میں آلودہ ذرات کی مقدار 214پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی،جو انتہائی مضر صحت تصور کی جاتی ہے،لاہور 168 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار پایا۔ایئرکوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے200 درجے تک آلودگی مضر صحت، 201 سے 300درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت جبکہ 301 سے زائددرجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتاہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو کراچی کی حد نگاہ 6 کلومیٹر سے کم ہوکر3 کلومیٹر رہ گئی تھی، ماہرین کیمطابق سمندری ہوائیں موسم کو معتدل رکھنے کے علاوہ فلٹر کا بھی کام کرتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…