ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

سوئی گیس کمپنی کا کم پریشر کا سامنا کرنے والے صارفین کو سلنڈر فراہم کرنے کا منصوبہ

datetime 8  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے دور دراز علاقوں میں گیس کے انتہائی کم پریشر کا سامنا کرنے والے صارفین کو لیکوئیفائیڈ پیٹرولیم گیس سلنڈر فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں

رہنے والے 10 لاکھ ایسے صارفین کی نشاندہی کی گئی ہے۔پٹرولیم ڈویژن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایس این جی پی ایل کے ایک سینئر افسر کو ایل پی جی سپلائی آپریشن کو انجام دینے کا کام سونپا گیا ہے۔چونکہ یہ اقدام عوامی مفاد میں کیا جا رہا ہے اس لیے صارفین کو ایل پی جی نو پرافٹ نو لاس ماڈل یعنی بغیر کسی منافع یا نقصان کے فراہم کی جائے گی۔پنجاب اور خیبرپختونخوا ہ میں ایس این جی پی ایل کے 70 لاکھ صارفین ہیں جن میں اکثریت گھریلو صارفین کی ہے، گیس کے مقامی ذخائر میں کمی اور بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے کمپنی کو کئی برسوں سے گیس کی قلت کا سامنا ہے۔ایس این جی پی ایل نے صنعت، بجلی اور دیگر شعبوں کی طلب کو پورا کرنے کے لیے قطر سے ایل این جی کی درآمد بھی شروع کر دی ہے، بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے ایل این جی سپلائی میں ایل این جی کا حصہ تقریباً 55 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔ایل پی جی سپلائی آپریشن شروع کرنے سے قبل ایس این جی پی ایل پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر عوام کے لیے آگاہی مہم چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ایل پی جی کی فراہمی کا منصوبہ فی الحال صرف پنجاب تک محدود ہے کیونکہ خیبرپختونخوا میں گیس کی کوئی کمی نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…