بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شیخوپورہ،رات کو سوتے ہوئے 8 افراد کلہاڑی کے وار سے قتل

datetime 8  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارنگ منڈی/لاہور (این این آئی)نارنگ منڈی کے علاقہ ہچڑ میں مخبوط الحواس پچیس سالہ شخص نے آٹھ افراد کو کلہاڑیوں کے پے درپے وار کرکے قتل کر دیا ، قاتل نے تمام افراد کو مختلف مقامات پر قتل کیا ،ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا، مقتولین کے ورثا ء نے مریدکے نارووال روڈ سٹاپ پر آگ لگا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مرکزی شاہراہ کو چار گھنٹے تک بند رکھا ۔

بتایا گیا ہے کہ 8افراد کے قتل کی لرزہ خیز واردات نارنگ منڈی کے علاقہ ہیچڑ گائوں میںپیش آئی جہاں پر 25سالہ مخبوط الحواس شخص فیض رسول نے کلہاڑی کے پے درپے وار کر کے 8افراد کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ بتایاگیا ہے کہ ملزم بی ایس سی پاس اورایک نجی سکول میں ٹیچر تھا اورچند ماہ قبل ملازمت چھوڑ چکا تھا ، ملزم نے دوروز قبل بھی گائوں کے متعدد افراد کو زخمی کیا جس پر ملزم کو پولیس کے حوالے کیا گیا لیکن پولیس نے اسے چھوڑ دیا تھا۔ سفاک قاتل نے چچا بھتیجا سرفراز اور عمیر کو کھیتوں میں قتل کیا وہ مونجی کی رکھوالی کیلئے سوئے ہوئے تھے ،دو افراد عنصر اور دلاور کو پٹرول پمپوں اور چار افراد فوجی اکرم ،اسد علی ،تنویر اورشہروز کو مختلف حویلیوں میں قتل کیا ۔ لرزہ خیز واردات کے بعد پورے گائوں میں کہرام مچ گیا اور صف ماتم بچھ گئی ۔بتایا گیا ہے کہ ملزم ملزم آٹھ قتل کرنے کے بعد بھی گائوں کے باہر روڈ پر کلہاڑی سمیت پھر رہا تھا ،اس دوران گائوں کا ایک کانسٹیبل جوچھٹی کے بعد گائوں آنے کے لئے سٹاپ پر اترا تو ملزم نے اس پر بھی حملہ کر دیا تو اس نے پستول نکالا تو ملزم بھاگ کر قریبی مدرسہ میں چلا گیا ۔

جہاں کانسٹیبل ظفر کی کوشش سے ملزم کوآلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا ۔مقتولین کے ورثا ء نے پولیس سے زبردستی ملزم چھیننے کی کوشش کی تاہم پولیس نے مزاحمت کر کے ملزم کو اپنی حفاظت میں لے کر اسے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ۔اطلاع ملتے ہی پولیس اعلیٰ افسران اور پولیس کی بھاری نفری موقع پہنچ گئی ۔ مقتولین کے ورثاء نے مرکزی شاہراہ کو ٹائر جلا کر بند کر دیا اور چار گھنٹے تک احتجاج کیا ۔

پولیس کی طرف سے انصاف کی یقین دہانی پر لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔علاوہ ازیں وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے شیخوپورہ کے نواحی گائوں میں 8 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ۔ وزیر اعلی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ افسوسناک واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے اورواقعہ کے محرکات اور حقائق کو منظر عام پر لایا جائے۔

وزیر اعلی پرویزالہی نے کہا کہ مختلف مقامات پر 8 افراد کے قتل کا واقعہ انتہائی تشویشناک ہے،ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے،مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے شیخوپورہ کے نواحی گائوں ہچڑ میں مختلف مقامات پر 8 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ واقعہ کی تمام پہلوئوں سے تحقیقات کی جائیں۔ بتایا گیاہے کہ شیخوپورہ پولیس نے قتل کے افسوسناک واقعات میں ملوث ملزم فیض کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم ذہنی مریض ہے،ملزم نے تمام افراد کو ایک ہی رات میں تیزدھار آلے اور آہنی راڈ سے قتل کیا۔ ملزم نے گلیوں اور کھیتوں میں سوئے افراد کو رات نشانہ بنایا۔ ملزم نے سارے قتل رات 3 بجے کے بعد کیے جب سارا گائوں سو رہا تھا۔پولیس نے سارے علاقہ کو محاصرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…