بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اگر کوئی تبدیلی لا سکتا ہے تو عمران خان، پی ٹی آئی کا د و تہائی اکثریت سے واپسی کا دعویٰ

datetime 6  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر بابر اعوان نے کہاہے کہ آئین کے 62 ایف آرٹیکل میں ترامیم کی ضرورت ہے، جھوٹا بندا اہل نہیں ہوسکتا،ہم لوگ دو تہائی اکٹریت سے واپس آ رہے ہیں، اگر کوئی تبدیلی لا سکتا ہے تو عمران خان ہے۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ

امپورٹڈ حکومت نے کیسز کا لنڈا بازار لگا دیا، عمران خان نے ایک بار بھی نہیں کہا کہ میں بیمار ہوں۔ انہوں نے کہاکہ شیر کا بچہ ہر بار پیش ہوا ہے، یہ سارے کیسز جھوٹے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ حکومت والے ہی جھوٹے ہیں، مریم نواز نے اب یہ موقف لیا ہے کہ یہ گھر ہی میرا نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ امپورٹڈ حکومت صرف اٹک کا پل ہی کراس کر کے دیکھا دے، یہ صرف سیکیورٹی حصار میں بیٹھ کر برقیں مارتے ہیں، یہ وہ لاٹ ہے جس کو تلاش کیا گیا کہ وہ بائیس کروڑ لوگوں کو لیڈ کرے۔ انہوں نے کہاکہ ابا کہتا ہے گھر میرا نہیں ہے، بیٹا کہتا ہے میں پاکستانی نہیں ہوں۔ انہوں نے کہاکہ تین ضروری باتیں چل رہیں ہیں، آئین کے 62 ایف آرٹیکل میں ترامیم کی ضرورت ہے،جھوٹا بندا اہل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہاکہ 62ون ایف میں لکھا ہوا ہے کہ وہ صادق اور امین ہو گا،اگر تبدیلی لانی ہے تو دو تہائی اکثریت سے سینٹ اور نیشنل اسمبلی میں لائی جائے۔ بابر اعوان نے کہاکہ اگر کوئی تبدیلی لا سکتا ہے تو وہ عمران خان ہے، ہم لوگ دو تہائی اکٹریت سے واپس آ رہے ہیں۔ بابر اعوان نے کہاکہ کوین آف ٹلنگ لائز اب لندن میں ہے، ان کا یہ کہنا تھا کہ سائفر ہے ہی نہیں۔ بابر اعوان نے کہاکہ سب اداروں نے کہا کہ سائفر ہے،پاکستان کے خلاف جو بات کرے گا وہ ہمیں قبول نہیں،اب وہ مان گئے کہ سائفر ہے۔ بابر اعوان نے کہاکہ میں کہتا ہوں کہ سائفر مداخلت ہے،

سازش ہے، سازش ہے، آج بھی وہ سائفر پڑھے بغیر کوئی بھی یہ کہتا ہے کہ سازش نہیں ہوئی تو وہ آنکھ پر ہاتھ رکھ کر کہہ رہا ہے کہ سورج نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم عنقریب اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے، کب کریں گے، یہ عمران خان بتائیگا۔ بابر اعوان نے کہاکہ ڈالر کے ریٹ نیچے آنے سے بجلی کے بل، کرایوں یا کسی بھی چیز میں فرق پڑا؟ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…