سعودی بچی کے قتل میں ملوث غیر ملکی ملازمہ کا سر قلم کر دیا گیا

5  اکتوبر‬‮  2022

ریاض (این این آئی)سعودی بچی کے قتل میں ملوث گھریلو ملازمہ کی سزائے پر اتوار کو ریاض میں عملدرامد کر دیا گیا۔ چار سال قبل سعودی بچی نوال القرنی کے قتل کے واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہو جانے پر گھریلو ملازمہ فاطمہ محمد اصفا کو

موت کی سزا سنائی تھی۔ وزارت داخلہ نے بیان میں کہا ہے کہ’سعودی بچی کے قتل میں ملوث ایتھوپین ملازمہ کو سزائے موت دی گئی ہے۔سکیورٹی اہلکاروں نے ملزمہ کو گرفتار کرکے تفتیش کی جس کے بعد مقدمہ فوجداری کی عدالت میں بھیجا گیا تھا۔اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے فیصلے کی توثیق کی تھی۔العربیہ نیٹ کے مطابق گھریلو ملازمہ نے نوال القرنی کو سوتے میں چھری کے وار کرکے ہلاک کردیا تھا۔ اس کے بھائی کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی تھی جس کے جسم پر کئی زخم آئے تھے۔نوال القرنی کی والدہ نے سزائے موت پر عمل درآمد کی خبر سن کر کہا کہ ’مجھے میرے صبر کا بدلہ مل گیا۔ اپنی بیٹی نوال کو زندگی بھر یاد کرتی رہوں گی۔ اس کا غم نہیں بھلا سکی۔نوال کی والدہ کا کہنا تھا کہ ’انصاف کے لیے ایک، ایک پل انتظار کر رہی تھی۔ چار سال تین ماہ قبل میری بیٹی کو قتل کیا گیا تھا۔ آج مجھے سکون ملا ہے۔ ’اپنی بیٹی کی موت کے بعد بڑامشکل وقت گزارا۔ اب اپنے بیٹے کی نگہداشت کے لیے زندگی وقف کر رکھی ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…