منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان نے علیم خان کوٹکٹ دینے کی اصل وجہ بتاہی دی

datetime 30  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے این اے 122سے عبد العلیم خان کے بطور امیدوار اعلان کے بعد پارٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی ان کی پارٹی کے لئے خدمات پر تفصیلی نوٹ لکھتے ہوئے کارکنوں کو عبد العلیم خان کی بھرپور انتخابی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے ۔عمران خان نے تحریر کیا ہے کہ این اسے 122سے عبد العلیم خان سے بہترکوئی امیدوار نہیں تھا ۔ علیم خان متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا شخص ہے ۔ گورنمنٹ کالج سے گرایجویٹ اس شخص نے اپنی محنت کے بل بوتے پر رئیل اسٹیٹ کے بزنس میں بھرپور کامیابی حاصل کی ۔ عمران خان نے مزید تحریر کیا ہے کہ عبد العلیم خان نے شوکت خانم لاہور کے لئے ہمیشہ دل کھول کر امدادی دی ہے ۔ عبد العلیم خان جب (ق) لیگ کے دور میں وزیر تھے اور ابھی انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت بھی اختیار نہیں کی تھی اس کے باوجود انہوں نے اس وقت بھی پی ٹی آئی کی کاز کو بیحد سپورٹ کیا ۔ نمل یونیورسٹی کے لئے بھی عبد العلیم خان نے بھرپور امداد کی ۔ حال ہی میں شوکت خانم پشاورکیلئے بھی بڑی مدد کی ہے ۔وہ لاہور میں خصوصی بچوں کا بھی ادارہ چلا رہے ہیں ۔انہوں نے انکی وفاداری کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ 2013ءمیں جب انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا اس کے باوجود وہ پارٹی کے ساتھ وفادار رہے اور انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیا ۔ انہوں نے الیکشن ٹربیونل میں این اے 122اور پی پی 147 کے کیس میں بھی پارٹی کی مدد کرنے پر ان کے کردار کی تعریف کی ۔ عمران خان نے کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ این اے 122سے عبد العلیم خان کی بھرپور انتخابی مہم چلائیں ۔ ان کے مقابلے میں مخالف امیدوار کو حکومتی مشینری سمیت دیگر وسائل بھی میسر ہیں جس سے وہ دھاندلی کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید تحریر کیا کہ میںنے ضمنی انتخابات میں جہاں سے بھی امیدواروں کو نامزد کیا ہے انہیں بھرپور سپورٹ کیا جائے ۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…