کراچی (نیوزڈیسک) یوسف رضا گیلانی کے سابق سیکرٹری زبیر احمد نے ایف آئی اے کے سامنے سابق وزیراعظم کی اربوں روپے کی کرپشن کے تہلکہ خیز انکشافات کئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سابق ڈپٹی سیکرٹری وزیراعظم ہاس محمد زبیر احمد نے ایف آئی اے حکام کے سامنے این آئی سی ایل کے نامزد ملزم ایاز خان نیازی کے حوالے سے انکشاف کیا کہ ایاز خان گیلانی ہاس لاہور کے تمام اخراجات برداشت کرتے تھے، 2010 میں ایاز خان نیازی نے وزیراعظم ہاس میں نوٹوں سے بھرا بیگ ان کے حوالے کیا۔ محمد زبیر نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کراچی کے کئی تاجروں کو رشوت کے عوض ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ عاطف سلیمان اور شیخ ایوب نامی تاجروں نے بھی بھاری رشوت کے عوض یوسف رضا گیلانی سے اپنے کام کروائے، یوسف رضا گیلانی کے زیر استعمال لینڈ کروزر بھی شیخ ایوب کی ملکیت تھی۔محمد زبیر احمد نے بتایا کہ سابق وفاقی وزیر تجارت نذر گوندل نے کئی مرتبہ نوٹوں سے بھرے بریف کیس ان کے حوالے کئے۔ رشوت دینے والوں میں سابق چیرمین ای او بی آئی ظفر گوندل بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عدنان خواجہ نے ایم ڈی او جی ڈی سی ایل بننے کے بعد 5 کروڑ روپے یوسف رضا گیلانی کو دیئے۔نرگس سیٹھی کے حوالے سے بھی انہوں نے بہت سے انکشافات کئے جو پہلے وزیراعظم کی سیکرٹری تھی اور پھر بعد میں سیکرٹری پانی و بجلی بن گئی تھیں۔ اس کے علاوہ زبیر احمد نے کراچی کے بہت سے تاجروں کے حوالے سے بھی انکشافات کئے ہیں جنہوں نے رشوت کے عوض زمینوں پر ناجائز قبضے کئے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ٹھیکے حاصل کئے۔ محمد زبیر احمد کے انکشافات کے بعد ایف آئی اے نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف رپورٹ تیار کر لی جس کے تحت 12 نئی انکوائریاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ محمدزبیر احمد کا شمار سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا، جس وقت یوسف رضا گیلانی اسپیکر قومی اسمبلی تھے اس وقت بھی محمد ذبیر احمد ان کے تمام معاملات کو دیکھتے تھے اور جب یوسف رضا گیلانی وزیراعظم بنے تو انھیں وزیراعظم سیکرٹریٹ لے آئے۔ محمدزبیر ہی سابق وزیراعظم کے بینک اکانٹس اور تحفے تحائف کے معاملات دیکھتے تھے۔
اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں۔۔یوسف رضا گیلانی کی کرپشن،دست راست کے تہلکہ خیز انکشافات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تہران میں کیا دیکھا
-
ایزی پیسہ کی اپنے صارفین کیلئے بڑی آفر لگا دی
-
ایف بی آر کا 4 درآمد شدہ موبائل فون برانڈز پر ’پی ٹی اے ٹیکس‘ میں بڑی کمی کا اعلان
-
فاطمہ جتوئی کی خودکشی کی کوشش، وجہ سامنے آ گئی
-
ہونڈا 125, ہونڈا 150 اور ہونڈا سی ڈی 70 موٹر سائیکل خریدنے کی نئی اسکیم متعارف
-
ٹویوٹا کی گاڑی 25 لاکھ روپے تک سستی ہو گئی، مگر کیوں؟ وجہ سامنے آ گئی
-
کرکٹ کی دنیا کی حیران کن خبر 5 بالرز جنہیں کبھی چھکا نہیں لگا
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشخبری، بڑا ریلیف ملنےکا امکان
-
بیٹے کی شادی، مریم نواز اور جنید صفدر کے ملبوسات کی ممکنہ قیمتیں سامنے آگئیں
-
گاڑی مالکان کیلئے بڑی خوشخبری
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
18 سالہ نوجوان کے ساتھ اجتماعی زیادتی ، مقدمہ درج
-
ناجائز تعلق کا راز فاش ہونے پر ماں نے 5 سالہ بیٹے کو قتل کردیا
-
بارشوں اور برفباری کا الرٹ،پی ڈی ایم اے پنجاب کا متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ جاری















































