اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش ہوئی۔