اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان نے بہت ساری ریڈ لائنز کراس کرلی ہیں،احسن اقبال

datetime 3  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جب قانون حرکت میں آئے گا تو پھر عمران خان جتنا مرضی بڑا جلسہ کریں وہ گرفت میں آئیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے بہت ساری ریڈ لائنز کراس کرلی ہیں،

انہوں نے آئین توڑا اور ریاستی اداروں پر حملے کیے، سائفر کے ساتھ عمران خان نے جو کھیل کھیلا اس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ سب کے لیے ایک قانون ہونا چاہیے اس لیے جب قانون حرکت میں آئے گا تو پھر وہ جتنا مرضی بڑا جلسہ کریں گرفت میں آئیں گے، عمران خان کا مواخذہ قریب آرہا ہے تو اب انہوں نے جلسے جلوس شروع کردیے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کلیدی مفادات سے ایسا گھناؤنا کھیل کھیلنے کی مثال نہیں ملتی،عمران خان نے پاکستان کا جو نقصان کیا وہ ناقابل تلافی ہے، ہم اس کی تحقیقات کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ کو جوڈیشل کمیشن کے لیے خط لکھا تھا،اگر نہیں بنا تو، سپریم کورٹ نے واضح لکھا ہے کہ عمران خان حکومت سازش کا ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ، نیشنل سکیورٹی کمیٹی ، وزارت خارجہ اور انیٹلی جنس ایجنسیاں کہہ رہی ہے کہ کوئی سازش نہیں



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…