جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

خواتین کو ہراساں کرنے کے عمل کو ہمیں ہر فورم مذمت کرنی چاہیے ،شیری رحمن

datetime 2  اکتوبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے کے عمل کو ہمیں ہر فورم مذمت کرنی چاہیے ،کوئی مہذب معاشرہ عورتوں کو ہراساں کرنے کے اجازت نہیں دیتا، ہم کسی گالی گلوچ برگیڈ کو فروغ نہیں دے سکتے ہیں،جو مریم اورنگزیب کے ساتھ ہوا وہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے، تحریک انصاف کو اس طرح کے

واقعات کو فروغ دینے کے بجائے ان کی مذمت اور روک تھام کرنی چاہئے۔وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان ’’خواتیں کے خلاف ہراسانی کے بڑھتے ہوئے واقعات‘‘کے موضوع پر تقریب میں مہمانوں خصوصی کے طور پر خطاب کررہی تھیں ۔تقریب کا انعقاد سی پی این اے اور فورتھ پلر کی جانب کی کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ خواتین کو ہراساں کرنے کے عمل کو ہمیں ہر فورم مذمت کرنی چاہیے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کوئی مہذب معاشرہ عورتوں کو ہراساں کرنے کے اجازت نہیں دیتا، ہم کسی گالی گلوچ برگیڈ کو فروغ نہیں دے سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ میں شہید بینظیر بھٹو اور بلاول بھٹو کی پارٹی سے تعلق رکھتی ہوں جہاں ہراساں کرنے کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ شیری رحمان نے کہاکہ خواتین کے خلاف استحصال پر آصف علی زرداری سخت ایکشن لیتے ہیں،میں نے عورتوں کی جدوجہد پر وومنز پلینگ کتاب لکھی ہے۔شیری رحمان نے کہاکہ پاکستان کی 49 فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے، کسی بھی بحران کا سب سے برا اثر خواتین پر پڑتا ہے، پاکستان کی معیشت خواتین کی وجہ سے چلتی ہے۔ وفاقی و زیر نے کہاکہ تحریک انصاف کے فورم سے اخلاقیات کا جنازہ نکالا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف ملک کو بد تہذیبی اور بد اخلاقی کی ایسی نہج پر لیکر جا رہی جہاں واپسی بہت مشکل ہے۔ انہوںنے کہاکہ جو مریم اورنگزیب کے ساتھ ہوا وہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے، تحریک انصاف کو اس طرح کے واقعات کو فروغ دینے کے بجائے ان کی مذمت اور روک تھام کرنی چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ خواتین کا استحصال ہو رہا ہے اور تحریک انصاف کے رہنما چپ کر کے کھڑے ہیں،

آپ قائد اعظم کے پاکستان میں فسطاعیت کو ہوا دے رہے ہیں، آپ اپنی مخالف جماعت کے خواتین کے ساتھ اس طرح کا رویہ اپنائے گے؟ ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ عمران خان کی تقریروں اور بیانیہ کے ثمرات ہیں، ہمارا مذہب معاشرہ عورتوں کے ساتھ اس طرح رویہ کی اجازت نہیں دیتا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عورتوں کو ہراساں کرنے والوں کو معافی مانگنی چاہیے، تحریک انصاف کو چاہیے کہ اس طرح کی آلودگی کو فلٹر لگائے ورنہ معاشرہ نے خود ان کا احتساب کرے گا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…