منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

امریکی نیوز اینکر نینا پیچولکی کی شادی سے ایک ماہ قبل خودکشی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2022 |

وسکونسن (این این آئی)امریکی نیوز اینکر نینا پیچولکی کی شادی سے ایک ماہ قبل خودکشی کی خبر سامنے آنے کے بعد امریکی عوامی حلقوں اور ان کے اہل خانہ میں حیرانی کی لہر دوڑ گئی۔ شادی سے قبل خود کشی کرنے والی نینا نے اپنے منگیترکے نام ایک پیغام بھی چھوڑا ہے

جس میں ان دونوں کے تعلقات کا بھی پتا چلتا ہے۔وسکونسن نیوز اینکر نے خود کو گولی مارنے سے پہلے اپنی منگیتر کو ٹیکسٹ کیا پیغام بھیجا۔اس سے پہلے کہ وہ ٹریگر کھینچتی 27 سالہ نوجوان خاتون نے اپنے منگیتر کائل ہاس کو ٹیکسٹ کیامیں تم سے محبت کرتی ہوں، اس کے باوجود کہ تم نے میرے ساتھ کیا کیا، مجھے افسوس ہے کہ میں وہی کروں گی جو مجھے کرنا ہے، لیکن میں کر سکتی ہوں۔ اب میں مزید درد برداشت نہیں کروں گی۔امریکی اینکر کی موت اس کے منگیتر کائل ہاس سے شادی سے صرف چھ ہفتے قبل ہوئی، جو اس سے 11 سال بڑے دو بچوں کے طلاق یافتہ باپ ہیں۔ شادی کو چند ہفتے باقی تھے جب نینا کو خبر ملی کہ اس کے منگیترکا کسی اور خاتون کے ساتھ معاشقہ چل رہا ہے۔ اس کی وجہ سے وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئی۔اس کے علاوہ تفصیلات نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے تعلقات دو سالوں میں مسائل سے بھرے رہے ہیں اور شراب نوشی سے جڑے ہوئے تھے، جس کی وجہ سے نینا کی نفسیاتی حالت بگڑ گئی۔بتایا گیا ہے کہ 38 سالہ ہاس اپنی شادی سے سات ہفتے قبل پچولکی سے علیحدگی اختیار کرگئے تھے۔ وہ مینیسوٹا کا سفر کر رہے تھے کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ اپنے بچوں سے ملنے جا رہے تھے جب انہیں یہ تکلیف دہ ٹیکسٹ میسج موصول ہوا۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…