کراچی( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ مخالفین کو نظر آ رہا ہے وہ عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئیپی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ عام آدمی کو اس بنیاد پر زندگی گزارنا پڑتی ہے کہ قانون کیا کہتا ہے،
اپنی زندگی کیسے گزارنی ہے اور یہ قانون بدلتے ہیں لیکن یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہو کیا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ جو ہو رہے ہیں کیا یہ صحیح ہو رہے ہیں۔ اسلامی معاشرے میں انصاف کا پیمانہ ہوتا کیا ہے ؟ پیسہ جاتا کہاں ہے، سرائے پیلس، ایون فیلڈ کی شکل میں نظر آتے ہیں اور انہوں نے اربوں روپے کی کرپشن کیسز معاف کیے۔ اسد عمر نے کہا کہ عمران خان ڈائری اور پین لے کر بنی گالہ گیا لیکن دنیا کا دل لے کے چلا گیا اور جہاں بھی دیکھیں قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔ انہیں نظر آرہا ہے وہ عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی پھرتیاں اتنی ہیں کہ 30،40 منٹ میں گرفتاری کا کہا، مراسلے پر 2 الزامات لگائے، ایک یہ کہ الزام کا مراسلہ وزیراعظم ہاؤس سے غائب ہو گیا۔ آپ نے قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ بلائی تھی جہاں مراسلہ ہی تو زیر بحث تھا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ٓاپ نے مراسلہ دیکھے بغیر میٹنگ کر دی۔ وہ مراسلہ صدر کو بھیجا اور فارن آفس میں بھی تھا اور تمام دفاتر آپ کے پاس ہیں وہاں سے لے لیں۔ عمران خان کے دونوں آڈیو لیکس میں دو چیزیں ثابت ہوتی ہیں