کراچی(این این آئی)پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن(پی این ایس سی)کے جہاز کو خرابی کے باعث سعودی راس تنورہ پورٹ پر تحویل میں لے لیا گیا۔پی این ایس سی ذرائع نے بتایاکہ پچھلے ماہ 4 ارب روپے کی لاگت سے خریدے مردان جہاز میں بھی خرابی سامنے آئی ہے، جس کی وجہ سے اسے تحویل میں لیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ جہاز پر 1 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے، ایک دن پورٹ پر رکنے کی رقم بھی وصول کی گئی ہے۔پی این ایس سی نے گذشتہ ماہ 8 ارب روپے کے دو جہاز خریدے تھے، دوسرے جہاز سرگودھا کا پمپنگ سسٹم بھی خرابی کا شکار ہوا تھا۔