منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

چینی نژاد پاکستانی کے قتل کی ذمہ داری ایک نئی سندھی علیحدگی پسند تنظیم نے قبول کرلی

datetime 29  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)کراچی کے علاقے صدر میں بدھ کو چینی نڑاد پاکستانی کے قتل کی ذمہ داری ایک نئی سندھی علیحدگی پسند تنظیم نے قبول کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سندھودیش پیپلز آرمی نامی نئی سندھی علیحدگی پسند تنظیم نے سوشل میڈیا پر صدر حملے کی ذمہ داری قبول کی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)

کے ٹرانس نیشنل ٹیررسٹ انٹیلی جنس گروپ (ٹی ٹی آئی جی) کے سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کالعدم علیحدگی پسند تنظیم کی مدد سے کیا گیا۔عمر خطاب کا کہنا ہے کہ حملے کی ذمہ داری قبول کرنیوالی تنظیم سندھودیش پیپلز آرمی ایک نئی سندھی علیحدگی پسند تنظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کا دعوے کو چیک کیا گیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ دعویٰ درست ہے۔سی ٹی ڈی انچارج نے مزید کہا کہ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ جب بھی نئی دہشت گرد تنظیم کا اعلان کیا جاتا ہے تو صرف تنظیم کا نام تبدیل ہوتا لیکن عسکریت پسند وہی ہوتے ہیں۔دہشت گرد تنظیم کو نیا نام دینے کی وجہ بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت نیا نام دیا جاتا ہے جب پرانی تنظیم کو حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دیدیا جاتا ہے۔راجا عمر خطاب نے مزید کہا کہ چینی نڑاد پاکستانی دہشت گردوں کا آسان تھا، جامعہ کراچی حملے کے بعد حکومت نے چینی باشندوں کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا تھا، البتہ حملے کا نشانہ بننے والے دوہری شہریت کے حامل تھے، وہ دیکھنے میں چینی لگتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے کلینک کے اندر کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی، جس میں حملہ آور اس وقت تک ریسیپشن پر بیٹھ کر انتظار کرتا رہا جب تک تینوں چینی باشندے ایک جگہ جمع نہیں ہوگئے، اس کے بعد ملزم نے فائرنگ کردی۔سی ٹی ڈی انچارج کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے مکمل ریکی کے بعد کارروائی کو انجام دیا، وہ جانتے تھے کہ کلینک میں تین چینی نڑاد پاکستانی کام کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آور نے صرف ان لوگوں کو نشانہ بنایا جو دیکھنے میں چینی لگتے تھے۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…