کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک/ این این آئی) معروف ڈاکٹر کے 3 بیٹوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر کچھ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ڈاکٹر ناصر اچکزئی کے تینوں بیٹوں کو قتل کر دیا تھا۔
تاہم پولیس نےتینوں بیٹے کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ، مزید مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی کے مطابق پولیس نے تین بھائیوں کے قتل کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کیا ہےتفتیش کا سلسلہ جاری ہے تاحال قتل کی وجہ سامنے نہیں آ سکی کہ ملزم نے تین بھائیوں اتنی بھیانک طریقے سے کیوں قتل کیا ۔ خیال رہے کہ کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ 3بھائی جاں بحق ہو گئے ۔ پو لیس کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے علا قے جوائنٹ روڈ ریلوے کا لونی کے قریب نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 25سالہ زریان ولد سرجن ناصر ،20سالہ صدران ولد سرجن ناصر اور 8سالہ زران ولد سرجن ناصر جاں بحق ہو گئے ۔ پو لیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتا ل منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ، مزید کاروائی جا ری ہے ۔