منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری کے بعد اہم گرفتاریاں ،اہم انکشافات

datetime 29  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)ڈاکٹر عاصم حسین کے دور وزارت میں سوئی سدرن گیس کمپنی میں ہونے والی بھرتیوں کی بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ایس ایس جی سی کے افسران کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ایس ایس جی سی ،ایل این جی اور دیگر پیٹرولیم کے ٹھیکوں سے متعلق کرپٹ افراد کی مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ ڈاکٹر عاصم حسین سے جوائنٹ انٹیروگیشن کرنے والی ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم تفتیش کے دوران فر فر بول رہے ہیں۔ انہوں نے پیٹرولیم کے مختلف ٹھیکوں میں ہونے والی بدعنوانیوں ،اپنے دور وزارت میں مختلف اداروں میں بھرتیوں، زمینوں پر قبضے اور منی لانڈرنگ سے متعلق تفصیلات ہی فراہم نہیں کیں بلکہ اپنے نجی اسپتال میں ہونے والے گھپلوں سے بھی آگاہ کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم اور ایس ایس جی سی کے ایم ڈی شعیب وارثی کیخلاف چار ماہ سے تحقیقات کا سلسلہ جاری تھا،شعیب وارثی پر غیر قانونی بھرتیوں اور کروڑوں روپے رشوت لے کر کمرشل گیس کنکشن دئیے جانے کے الزامات ہیں، تاہم شعیب وارثی کی گرفتاری سے قبل ڈاکٹر عاصم کو گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ان ہی الزامات کے تحت سابق ایم ڈی ایس ایس جی سی زوہیر صدیقی اور کامران ناگی کو بھی ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیاگیا اور ان سے ڈاکٹر عاصم کے حکم پر کی جانے والی بھرتیوں کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ تحقیقاتی اداروں نے ڈاکٹر عاصم کی وزارت کے دور میں ادارے میں ہونے والی تمام بھرتیوں اور دیے گئے ٹھیکوں کا ریکارڈ بھی مانگ لیا ہے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…