کراچی(نیوزڈیسک)ماڈل ایان علی کے بعد ایک اورعلی بھی منی لانڈرنگ کیس میں پکڑاگیا۔پاکستان کسٹمز نے جناح انٹر نینشل ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو کرنسی اسمگلنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیاہے، ملزمان سے مجموعی طور پر 80 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے،دونوں مسافروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔کسٹمز حکام کے مطابق رحمت خان اور علی کرانہ کو جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کراچی سے حراست میں لیا گیا، ملزمان رحمت علی سے 50 لاکھ روپے اور علی کرانہ سے 30لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ملزمان نے رقم جوتے کے اندر چھپائی تھی ،کسٹمز حکام کے مطابق دونوں مسافر دبئی جارہے تھے، دونوں مسافروں کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کردی گئی ہے، کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ کرنسی کی اسمگلنگ کیسز میں اگست میں اب تک ایک کروڑ اکتیس لاکھ روپے مالیت کی یر ملکی کرنسی پکڑی جا چکی ہے