منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

مشرف دور میں اسرائیل کو تسلیم کرنے پر کام مکمل ہوگیا تھا: خورشید قصوری

datetime 29  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)سابق وزیرخارجہ خورشید محمود قصوری کی تحریر کردہ کتاب میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مشرف دور میں اسرائیل کو تسلیم کرنے پر کام مکمل کر لیا گیا تھا اور اس سلسلے میں انکے اسرائیل کے نائب وزیر اعظم کے ساتھ استنبول میں مذاکرات بھی ہوئے تھے۔خورشید قصوری کی شائع ہونے والی کتاب کے مطابق پاکستان نے دوست ممالک کی سفارش پراسرائیل کو تسیلم کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ انہوں نے کتاب میں لکھا کہ اسرائیل کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے ساتھ میرے پہلے مذاکرات 30 اگست 2005 کو استنبول میں ہوئے۔ اسرائیل کے نائب وزیر اعظم سلون شلمعون اور وزیر خارجہ سے ملاقات کا اہتمام ترکی نے کیا تھا۔اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مقصد امریکہ میں بھارتی لابی کا اثرو رسوخ کم کرنا تھا۔ پرویز مشرف، شوکت عزیز ڈی جی آئی ایس آئی اورجنرل اشفاق پرویز کیانی کوبھی اسرائیل سے رابطوں کا علم تھا،اسرائیل پاکستانی میزائل رینج سے ناخوش تھا۔ملاقات میں اسرائیلی وزیر خارجہ نے گلہ کیا کہ پاکستان کو فلسطین کی اتنی فکر کیوں ہے جتنی خود فلسطینیوں کو نہیں۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے اسرائیل سے رابطوں میں اتنی دیر کیوں کی۔اگر اسرائیل فلسطین کو تسلیم کر لیتا تو پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد نے اسرائیل اور فلسطین کا دورہ کرنا تھا جو نہیں ہو سکا۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…