ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

مختص جگہ پر احتجاج کریں تو ٹھیک، ڈی چوک آئینگے تو پھر دھونی دی جائے گی، رانا ثنا اللہ

datetime 21  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ریاست کے دارلخلافہ پر چڑھائی کے لیے جو صوبے لانگ مارچ کو سپورٹ کرینگے اس کے خلاف کارروائی کا اختیار آئین پاکستان وفاقی حکومت کو دیتا ہے،بدھ کے روز پاکستان تحریک انصاف کے متوقع احتجاج پر ردعمل ظاہر

کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ احتجاج تحریک انصاف کا آئینی حق ہے لیکن وہ سپریم کورٹ کی مختص کی گئی جگہ پر احتجاج کریں تو ہم ان کو سیکورٹی فراہم کریں گے لیکن اگر وہ ڈی چوک کی طرف آئینگے تو پھر ان کو دھونی دی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر صوبوں کے حوالے سے موقف اختیار کیا کہ ریاست کے دارلخلافہ پر چڑھائی کے لیے جو صوبے لانگ مارچ کو سپورٹ کرینگے اس کے خلاف کاروائی کا اختیار آئین پاکستان وفاقی حکومت کو دیتا ہے۔ یہ معاملہ وفاقی کابینہ اور وزیر کے ساتھ ڈسکس کرکے اختیار کو استعمال کیا جائیگا۔اگر یہ لوگ ڈی چوک کا رخ کریں گے تو پھر ان کو دھونی دی جائے گئی، جس میں کرنٹ آجائے ہوگا اور یہ بھاگ جائیں گے، عمران خان جیسے احمق اور پاگل شخص کے ساتھ کوئی کوئی مزاکرات نہیں ہوسکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے اس کی حمایت کی تھی وہ بھی کانوں کو ہاتھ لگارہیں ہیں، اب اس شخص سے کوئی محفوظ نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…