اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں آصف زرداری کی 25 سال پرانے کیسز میں بریت کیخلاف نیب اپیلوں پر سماعت کے دور ان نیب نے نئے قانون کے تحت کیسز کا جائزہ لینے کیلئے مہلت مانگ لی۔منگل کو چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ نیب نے کہاکہ ایک ہفتے میں پراسیکیوٹر جنرل کیسز کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔نیب کی مہلت کی استدعا منظو ر کرتے ہوئے عدالت نے سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔