منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

پی ڈی ایم کا وزیراعلی سے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ، نواز شریف نے حکمت عملی تبدیل کروا دی

datetime 20  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پنجاب میں ان ہائوس تبدیلی کیلئے حکومتی اتحاد پی ڈی ایم نے وزیراعلی سے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی لندن میں پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کے بعد پنجاب حکومت سے متعلق حکمت عملی میں تبدیلی کی گئی،

جس کے مطابق پی ڈی ایم اور اتحادیوں نے وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو ہٹانے سے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق پنجاب میں حکومت کے خاتمے کے لیے طریقہ کار سے متعلق رہنمائوں کی مشاورت تیز ہوگئی ہے اور اس سلسلے میں قانونی و آئینی ماہرین سے رائے طلب کرلی گئی ہے۔پی ڈی ایم رہنمائوں نے آئینی ماہرین کو تحریک عدم اعتماد کی صورت میں حکومتی ارکان کی جانب سے ساتھ دینے کی یقین دہانی کا بتایا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ آئینی ماہرین نے پی ڈی ایم رہنماں کو وزیراعلی پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے آپشن کو کمزور قرار دے دیا دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدم اعتماد لانے کی صورت میں 186 ارکان پورے کرنا پی ڈی ایم کی ذمے داری ہو گی جب کہ ماہرین نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ عددی اعتبار سے پی ڈی ایم کے پاس مطلوبہ تعداد پوری نہیں ہے۔آئینی ماہرین نے رائے دی ہے کہ ق لیگ کے ارکان پی ڈی ایم کا ساتھ نہیں دیتے تو عدم اعتماد ناکام ہو جائیگی، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اگر حکومتی ارکان نے مخالفت میں ووٹ دئیے بھی ہیں، تو وہ ووٹ شمار نہیں ہوں گے جبکہ ابھی تک پنجاب اسمبلی کے ایوان کی تعداد بھی پوری نہیں ہے، کیونکہ 3 حلقوں میں آئندہ ماہ ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ماہرین نے رائے دی کہ اگر مسلم لیگ ن اپنی تینوں نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوتی ہے تو اس سے پی ڈی ایم مضبوط گرانڈ پر ہوگی۔

آئینی و قانونی ماہرین نے پی ڈی ایم کو تحریک عدم اعتماد کے بجائے وزیراعلی سے اعتماد کے ووٹ کا آپشن استعمال کرنے کا مشورہ دیدیا جس کے مطابق گورنر پنجاب اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کو اعتماد کے ووٹ کا کہیں۔ذرائع کے مطابق ماہرین نے مشورہ دیا کہ وزیراعلی پنجاب کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے کے روز ناراض حکومتی ارکان ایوان سے غیر حاضر ہوجائیں،

اس سے وزیراعلی پنجاب اعتماد کا ووٹ حاصل نہیں کر پائیں گے۔ ماہرین کی رائے کے بعد پی ڈی ایم رہنماں نے اپنی اپنی قیادت سے مزید مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ماہرین نے رائے دی کہ وزیراعلی پنجاب کے بجائے اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے تو خفیہ رائے شماری کی وجہ سے اس کی کامیابی کے مواقع زیادہ ہیں۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پنجاب میں ان ہاس تبدیلی کے طریقہ کار سے متعلق حتمی فیصلہ پی ڈی ایم کی قیادت سابق صدر آصف علی زرداری کے لاہور پہنچے کے بعد کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…