جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی کے بعد تربوز ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ، آن لائن)ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے لئے پاکستان کی کٹ کا ڈیزائن اور رنگت بالکل تربوز سے ملتی جلتی ہے، اسی وجہ سے کٹ کی رونمائی کے بعد تربوز ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے اور سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہے، ایک صارف نے لکھا کہ کھلاڑیوں کو پانی کی کمی سے بچانے کے لئے تربوز کٹ متعارف کی گئی ہے،

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی کٹ کی رونمائی پی سی بی نے خصوصی ویڈیو کے ذریعے کی جس میں بابر اعظم، شاداب خان اور نسیم شاہ کے ساتھ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی پلیئرز فاطمہ ثنا اورکائنات امتیاز نے بھی حصہ لیا۔ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ میں بنیادی کلر گہرا سبز ہے جبکہ ہلکے سبز اور پیلے رنگ کو استعمال کرتے ہوئے تھنڈر کی تھیم اپنائی گئی ہے۔پی سی بی نے ساتھ ہی کلیش کٹ بھی جاری کی ہے جس میں ڈارک گرین اور لائٹ گرین کا کلر استعمال کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بی بی سی ٹی وی پر میچ دیکھ کر پاکستان کے خلاف ٹی 20 میچز کی ریڈیو کمنٹری نشر کرے گا۔بی بی سی انگلینڈ میں ٹی وی پر میچ دیکھ کر پاکستان کے خلاف ٹی 20 میچز کی ریڈیو کمنٹری نشر کرے گا، وہ بھی صرف 4 میچز کی کمنٹری نشر کی جائے گی،اگرچہ ان کے پاس پوری سیریز کی کمنٹری کے حقوق ہیں، براڈ کاسٹر اور رائٹس ہولدر لاجسٹک وجوہات کے سبب اپنی ٹیم کو پاکستان نہیں بھیجا جبکہ کراچی کے رپورٹر سے بھی کمنٹری ٹیم رابطے میں ہوگی۔انگلش ٹیم 17 برس بعد پہلی بار پاکستان کے دورے پر ہے، دسمبر میں انھیں 3 ٹیسٹ میچز کے لیے بھی دوبارہ پاکستان کا مہمان بننا ہے۔ بی بی سی کا کہنا ہے کہ ٹی 20 سیریز کی کمنٹری انگلینڈ جبکہ ٹیسٹ سیریز کی کمنٹری پاکستان سے کی جائے گی۔

دوسری جانب دورہ پاکستان پر موجود انگلش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ملکہ برطانیہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں ٹریننگ کے دوران انگلش ٹیم کے کھلاڑیوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ لیں اور خاموشی اختیار کی اور ملکہ برطانیہ کو خراج عقیدت پیش کیا،انگلش کھلاڑیوں نے کیپ اتار کر گول دائرہ بنایا اور سر جھکائے خاموشی سے کھڑے رہے۔خیال رہے کہ ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات برطانیہ میں ادا کردی گئی ہیں،۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…