اتوار‬‮ ، 22 مارچ‬‮ 2026 

میرا نہیں خیال کہ چوہدری پرویز الہی اعتماد کا ووٹ حاصل کر سکیں گے‘عطاء اللہ تارڑ

datetime 19  ستمبر‬‮  2022 |

لاہور (این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے، صوبائی حکومت کا سارا فوکس صرف گجرات اور اپنے لوگوں کو نوکریاں دلوانے پر ہے، آٹے کی قلت اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی نہیں سوچ رہا،

پنجاب حکومت زیادہ دیر چلنے والی نہیں ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ ملک میں قدرتی آفت کی وجہ سے کروڑوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں، امدادی اور بحالی کے لئے اقدامات کررہے ہیں، خیبر پختونخوا، پنجاب،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں حکومت نظر نہیں آرہی ہے،ایک سیاسی جماعت کروڑوں روپے خرچ کر کے جلسے کر رہی ہے۔معاون خصوصی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد آٹے اور ادویات کی قلت کی ذمہ داری وفاقی حکومت کو مت دیں، انہوں نے الزام لگایا کہ آٹے کے ذخیرہ اندوزوں کی پشت پناہی کی جارہی ہے، جب بھی ق لیگ کی حکومت آتی ہے آٹے کی قلت پیدا ہوجاتی ہے، وزیر اعلی اور ان کے صاحبزادے نے عثمان بزدار سمیت سارے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں، ایک کلرک کو 22 سکیل کا سیکرٹری بنا دیا جائے تو کیا ہوتا ہے، چیف سیکرٹری پنجاب نے کام کرنے سے انکار کردیا ہے، یہ حکومت چلنے والی نہیں ہے۔عطا تارڑ نے دعوی کیا کہ میری ضمانت اس لیے ہوئی ہے کہ میرے خلاف کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا، جو جلسوں میں بڑے بڑے تقریر کرتے ہیں وہ بتائیں فرح گوگی کو کب واپس لارہے ہیں؟۔انہوںنے کہاکہ پرویز الہی حکومت کا خاتمہ کرکے رہیں گے، پی ٹی آئی کرپشن کا احتساب ہوگا۔ہاشم ڈوگر جیسا نکما وزیر داخلہ ہم نے نہیں دیکھا، انہوں نے مجھے تو کافی نہیں پلائی، میں انہیں دعوت دیتا ہوں، وہ پھینٹی ہوئی کافی پینا چاہیں گے تو وہ بھی مل جائے گی۔انہوںنے کہاکہ مجھ پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا تھا، وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کو نہ وزارت کا پتہ ہے نہ داخلے کا پتہ ہے۔انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت گرانے کے لیے ہمارے پاس بہت سے آپشنز ہیں، میرا نہیں خیال کہ چوہدری پرویز الہی اعتماد کا ووٹ حاصل کر سکیں گے۔شہباز شریف ثمرقند اور لندن جاتے ہیں تو انہیں تکلیف ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…