جمعہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2024 

عمران خان کی تیسری اور آخری ٹیلی تھون میں 3ارب 57 کروڑ جمع

datetime 19  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے تیسری لائیو انٹرنیشنل ٹیلی تھون میں 3 ارب روپے سے زائد رقم جمع کرلی۔ جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی پہلی ٹیلی تھون میں 5ارب 21کروڑ روپے، دوسری میں 5ارب روپے سے زائد جبکہ آج تیسری اور آخری ٹیلی تھون میں 3ارب 57 کروڑ جمع ہوئے۔

تینوں ٹیلی تھون میں 13 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جمع ہوگئے۔ لائیو ٹیلی تھون کے موقع پر عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے بے حسی کی انتہا کر دی، بدترین سیلاب اور خراب معاشی صورتِ حال کی وجہ سے ملک بحران میں ہے اور ملک کا سربراہ بیرون ملک چلا گیا، ساتھ وزیر خارجہ کو بھی لے گیا۔ عمران خان نے کہا کہ سیلاب سے سندھ میں زیادہ تباہی ہوئی، یہ سترہ سال سے حکومت کرنے والے بلاول کی ذمے داری ہے لیکن بیرون ملک چلے گئے، پتا نہیں لندن اور امریکا میں کیا فتح کرنا ہے، ملک میں تین کروڑ لوگ سیلاب سے شدید متاثر اور مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ چوروں کی عزت میں نہیں کر سکتا، اللہ کا حکم ہے کہ اچھائی کے ساتھ کھڑے ہو اور برائی کے خلاف ہو، جب معاشرہ چوروں کو قبول کر لیتا ہے تو پسپائی کی طرف جاتا ہے۔علاوہ ازیں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ انقلاب ہماری دہلیز پر دستک دے رہا ہے، پرامن الیکشن کے ذریعے راستہ فراہم کیا جائے۔

انتخابات پی ٹی آئی کی نہیں ملک کی ضرورت ہیں۔سابق وزیراعظم عمران خان نے یہ بات پنجاب کی صوبائی کابینہ کے اراکین سے ملاقات کے دوران کہی۔انہوں نے کابینہ اراکین کو پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نتائج پی ٹی آئی پر عوامی اعتماد کا اظہار ہیں۔عمران خان نے کہا کہ پرویز الٰہی ایک عملی سیاستدان ہیں۔

ہم نے بھرپور ساتھ دینا ہے، پنجاب میں پی ٹی آئی سے عوام حقیقی آزادی کے ایجنڈے کی تکمیل کی توقع کر رہے ہیں،ملاقات میں صوبہ پنجاب کی انتظامی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب کی کابینہ اور پارلیمانی پارٹی حقیقی آزادی کے مقف پر عوام کے ساتھ کھڑی رہے، عوام ہمارے ساتھ ہیں، ہمیں جلد انتخابات کی جانب بڑھنا ہے۔

موضوعات:



کالم



مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ


مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…