پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم محمد شہباز شریف 19 سے 23 ستمبر تک جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کریں گے

datetime 19  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف 19 سے 23 ستمبر تک نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے کلیدی خطاب کریں گے۔ وزیراعظم ماحولیاتی تبدیلی کے باعث آنے والے حالیہ تباہ کن سیلابوں کے تناظر میں پاکستان کو درپیش چیلنج کو عالمی فورم پر اجاگر کرکے

ماحولیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے خطرے سے اجتماعی طور پر نمٹنے کیلئے ٹھوس تجاویز کا خاکہ پیش کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف عالمی رہنماؤں کو مئلہ کشمیر سمیت تشویش کے علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے موقف اور نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم افریقی یونین، یورپی یونین اور امریکہ کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقد ہونے والی تحفظ خورک کے عالمی سربراہ اجلاس اور COP-27 پر عالمی رہنماؤں کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ دونوں اجلاس عالمی برادری کو درپیش دو سب سے اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات پر غور و خوض کے لیے اہم پلیٹ فارم ہیں۔وزیراعظم اپنے دورے میں مختلف ممالک کے وزراء اعظم ، جنرل اسمبلی کے صدر، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے علاوہ بین الاقوامی تنظیموں، عالمی مالیاتی اداروں اور فلاحی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس موقع پراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور امریکی صدر کی جانب سے دیے جانے والے استقبالیہ کے دوران عالمی رہنماؤں کو ایک دوسرے سے بات چیت کرنے کا موقع ملے گا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں اور وہ مختلف تقریبات میں شرکت کے علاوہ دیگر ممالک کے وزراء خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ وہ میڈیا اور تھنک ٹینک کے ساتھ بات چیت کے علاوہ G-77 اور چین کے وزراء خارجہ اور او آئی سی کے سالانہ اجلاسوں اور جموں و کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…