جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

شہبازشریف کیلئے مہم چلانے والے ٹک ٹاکرزصفائیاں دینا شروع ہوگئے

datetime 18  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شہبازشریف کے دورہ ازبکستان کی مہم چلانے والے ٹک ٹاکرز نے ویڈیوز ڈیلیٹ کرکے صفائیاں دینا شروع کردیں۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر حارث علی نے تنقید کی زد میں آنے کے بعد ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں اور تحریک انصاف کے حق میں کمپین چلانا شروع کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کراچی مسائل کا گڑھ ہے، پلاننگ نہ ہونے کی وجہ سے گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے، اب کیا کرنا ہے، کیسے بدلنا ہے کراچی؟ اسکے لئے بلے کو ووٹ دو۔مناہل ملک نامی ٹک ٹاکرز نے کہا کہ ہمارا مقصد کسی پارٹی کو سپورٹ کرنا ہرگز نہیں تھا بلکہ پاکستان میں جو چیزیں اچھی ہورہی ہیں اسکو ہائی لائٹ کرنا تھا۔اسکا کہنا تھا کہ ہمیں سیاسی جماعتوں سے باہر نکل کر پاکستان کو سپورٹ کرنا چاہئےاور پاکستان پر دھیان دینا چاہئے۔ایک ٹک ٹاکر نے اعتراف کیا کہ یہ ایک پروموشنل ویڈیو تھی جو صرف میں نے نہیں بنائی۔ندیم نانی والا نامی ٹک ٹاکرز نے انکشاف کیا کہ اسکے پاس بھی آفر آئی تھی کہ 50 ہزار روپے دے رہے ہیں، شہبازشریف کے حق میں ویڈیو بنادو جس پر میں نے انکار کردیا تھا۔تحریک انصاف کی رہنما مسرت چیمہ نے اس پر کہا کہ شہباز شریف کی میڈیا ٹیم نے سیلاب زدگان کو پیسے پہنچانے کی بجائے ٹک ٹاکرز سے خبرنامہ پڑھوا دیا اور اب بچارے ٹک ٹاکرز اپنی صفائیاں دے رہے ہیں. اس وقت ان کی مقبولیت اتنی گر چکی ہے کہ لوگ پیسے لے کے بھی ان کے حق میں بات نہیں کر پا رہے۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…