اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ افغان طالبان پاکستان میں بھتہ سمیت مختلف ذرائع سے سالانہ تقریباً 200 ملین ڈالر کماتے ہیں۔ اپنے بیان میں مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ افغان طالبان پاکستان میں بھتہ سمیت مختلف ذرائع سے سالانہ تقریباً 200 ملین ڈالر کماتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ قیاس پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں ایک اعلیٰ عہدے دار نے قیاس کیا تھا، کیا وہ تحریک طالبان پاکستان سے جڑے ہوئے نہیں؟ ہمارے فوجیوں اور شہریوں کے قتل میں ان کی ملی بھگت کو نظر انداز کیوں کیا جا رہا؟۔