ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

میڈیسن مارکیٹ میں چھاپہ بخار کی لاکھوں گولیاں برآمد

datetime 15  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی،اسلام آباد (آن لائن )ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے کراچی میڈیسن مارکیٹ میں چھاپہ مار کر بخار کی ڈھائی لاکھ سے زائد گولیاں برآمد کر لیں۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق ذخیرہ اندوزی سے مارکیٹ میں بخار کی گولیوں کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی تھی۔

سندھ کے ڈرگ انسپکٹرز نے لاہور سے آنے والی جعلی ادویات کی کھیپ پکڑ لی۔ وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ادویات میں جان بچانے والے اینٹی بائیوٹک دوا بھی شامل ہے۔دوسری جانب ملک میں بارشوں اور سیلاب کے باعث نقصانات پر این ڈی ایم اے نے تازہ رپورٹ جاری کردی۔گزشتہ 24گھنٹے میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوئے۔خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلا ب سے 2 اور بلوچستان میں 3 اموات ہوئیں۔ملک بھر میں سیلا ب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 486 ہو گئی ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلا ب سے سندھ میں638 افراد جاں بحق ہو چکے۔خیبرپختونخوا میں اموات کی تعداد305 تک جا پہنچی ہے۔بلوچستان میں 281 اور پنجاب میں 191 افراد سیلاب کے باعث لقمہ اجل بنے۔ رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث گلگت بلتستان میں 22 اورآزاد کشمیر میں48 افرادجاں بحق ہوئے۔ملک بھر میں زخمی افراد کی مجموعی تعداد 12 ہزار 749 ہو گئی۔این ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 12ہزار718 کلو میٹر سڑک بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہو چکیں۔ملک بھر میں 9 لاکھ 18 ہزار 473 مویشوں کو نقصان پہنچا۔ملک بھر میں 80 اضلاع بارشوں اور سیلاب سے تاحال متاثر ہیں۔ جبکہ مجموعی طور پر 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 329 افراد بارشوں سے متاثر ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…