ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں نمایاں کمی

15  ستمبر‬‮  2022

کوئٹہ،کراچی ،پشاور ( آن لائن )کوئٹہ میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں فی کلو 50 اور 20 روپے کی کمی کر دی گئی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق پیاز اور ٹماٹر کی درآمد سے فی کلو ٹماٹر کی قیمت میں 50 روپے کی کمی کے بعد 100روپے ہو گئی ہے۔جبکہ پیاز کی فی کلو قیمت میں

بھی 20 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد پیاز کی فی کلو قیمت 80 سے کم ہو کر 60 روپے ہو گئی۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ آلو اور بھنڈی کی فی کلو قیمتیں برقرار ہیں۔ مارکیٹ میں آلو 50 سے 60 روپے جبکہ بھنڈی 160 سے 180 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ دوسری جانب کراچی سمیت ملک میں آٹا پھر مہنگا، قیمت 120 سے 125 روپے کلو تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا جس کے بعد آٹے کی فی کلو قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ۔ کراچی میں چکی کا آٹا 120 سے125 روپے کلو فروخت ہونے لگا جبکہ پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت کے اعلان پر آٹا مزید مہنگا ہوگیا، مارکیٹ میں سرکاری آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا دوسری جانب ملز مالکان نے 15 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے مہنگا کر دیا۔ایک ہفتے میں15کلو تھیلے کی قیمت 250 روپے اضافے کے بعد 1300 سے 1550 روپے ہو گئی ۔دوسری جانب پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا ہے، صوبے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 50 روپے مہنگی ہونے کے بعد 2100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ادھرکوئٹہ میں 20کلو آٹے کا تھیلا100روپے سستا ہو کر 2500 روپے کا ہوگیا ، شہر میں ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمتوں میں 350 روپے کا اضافہ ہوا اور آٹا ڈیلرز نے آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…